گوہاٹی: آسام میں موبائل انٹرنیٹ سروس 10 دن تک بند رہنے کےبعد جمعہ کی صبح 9 بجے بحال کردی گئی۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران تشدد بھڑکنے کے بعد 11 دسمبرکو یہاں انٹرنیٹ سروس ملتوی کردی گئی تھی۔
Published: undefined
گوہاٹی ہائی کورٹ نے جمعرات کو اس سلسلے میں ریاست کو ہدایت دیتے ہوئے کل شام پانچ بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے آج صبح انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے آج صبح انٹرنیٹ سروس بحال کی۔
Published: undefined
حکومت نے سبھی انٹرنیٹ کمپنیوں کو 17 دسمبر کو براڈ بینڈ سروس بحال کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اس کے بعد بھی سروس معطل رہی۔ آسام کے مختلف حصوں میں اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہیں۔ دراصل نئے شہرت قانون میں 31 دسمبر 2014 سے پہلے بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان سے بغیر کسی قانونی دستاویز کے آئے ہندوؤں، پارسی، جین، بودھ اور عیسائیوں کو شہریت دینے کا التزام ہے۔
Published: undefined
شمال مشرقی ریاستوں میں خصوصاً آسام اور تریپورہ کے لوگ اس قانون کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اس بات کا ڈر ہے کہ اس سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے آئے غیر مسلم لوگوں کی تعداد وہاں کافی بڑھ جائےگی۔
Published: undefined
یاد رہے شہریت ترمیمی قانون پاس ہونے کے بعد وہاں احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگئے تھے، اسی کو دیکھتے ہوئے ریاست کے 10 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات اگلے حکم تک ملتوی کر دی گئی تھیں۔ وہیں ریاست کے 11 اضلاع میں تعلیمی ادارے 22 دسمبر تک کے لئے بند کر دیئے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز