پنجاب کے جالندھر میں پیر کے روز اس وقت خوف و دہشت کا عالم پھیل گیا جب کبڈی کھلاڑی کا ایک میچ کے دوران برسرعام قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران نامعلوم جرائم پیشوں نے بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی سندیپ ننگل امبیا کو گولیوں سے بھون دیا۔ اس واقعہ کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی اور ہر طرف افرا تفری و خوف کا عالم پھیل گیا۔ جب پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو فوراً جائے حادثہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی شام جالندھر واقع اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے کبڈی ٹورنامنٹ کے ایک مقابلے میں اچانک اندھا دھند گولیاں چلنی شروع ہو گئیں۔ اس فائرنگ میں کبڈی ٹیم میں شامل کھلاڑی سندیپ ننگل کو کئی گولیاں لگیں۔ کوئی کچھ سمجھ پاتا، اس سے پہلے ہی فائرنگ کرنے والے بدمعاش وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ وہاں موجود لوگوں نے فوراً زخمی کھلاڑی کو اسپتال لے گئے، لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے سبب راستے میں ہی سندیپ کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
جب پولیس کو اس فائرنگ واقعہ کی خبر ملی تو وہ جائے وقوع اور پھر اسپتال پہنچی۔ علاقے میں حالات کو بے قابو ہونے سے بچانے کے لیے کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران جائے حادثہ پر موجود لوگوں سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں اور قتل واقعہ میں ملوث جرائم پیشہ کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جائے حادثہ کے آس پاس کے علاقوں میں ناقہ بندی کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاشی کے لیے مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ پولیس یہ بھی پتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ مہلوک کھلاڑی سندیپ ننگل کی کسی رنجش وغیرہ تو نہیں تھی۔ فی الحال پولیس نے مہلوک کے گھر والوں سے بات چیت شروع کی ہے تاکہ قتل سے متعلق کسی پہلو کا پتہ چل سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined