قومی خبریں

کورونا کا خوف،31 جنوری 2022 تک بین الاقوامی پروازوں پر پابندی

شہری ہوابازی کی وزارت نے 26 نومبر کو 15 دسمبر سے باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب اسے تبدیل کر دیا ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس  

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے جمعرات کو اومیکرون ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر طے شدہ کمرشل بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کو 31 جنوری 2022 تک بڑھا دیا۔

Published: undefined

ڈی جی سی اے نے کہا کہ یہ پابندی کارگو پروازوں اور ڈی جی سی اے کی طرف سے منظور شدہ پروازوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ڈی جی سی اے نے کل یہاں جاری ایک بیان میں کہا’’تاہم، مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منتخب روٹ پرطے شدہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جا سکتی ہے‘‘۔

Published: undefined

شہری ہوابازی کی وزارت نے 26 نومبر کو 15 دسمبر سے باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزارت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنےکا مشورہ دیاتھا۔

Published: undefined

ڈی جی سی اے نے کووڈ وبا کے پیش نظر گزشتہ سال 23 مارچ 2020 سے طے شدہ تجارتی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined