جموں: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کی صبح سانبہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات کے آٹھ پاکیٹ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس دوران بی ایس ایف کی فائرنگ میں ایک پاکستانی در انداز زخمی ہوا ہے۔
Published: undefined
بی ایس ایف جموں کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانبہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کے مستعد اہلکاروں نے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات (ہیراؤن) کے آٹھ پاکیٹ بر آمد کئے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے سرحد پر پاکستان کی طرف ایک شخص کو مشکوک حالت میں ایک بیگ اٹھاتے ہوئے دیکھا۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو دیکھتے ہی بی ایس ایف اہلکاروں نے اس کی طرف فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ بیان میں کہا گیا تاہم زخمی در انداز واپس جانے میں کامیاب ہوگیا۔ بیان میں کے مطابق اس جگہ زخمی در انداز کے خون کے نشانات دیکھے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز