قومی خبریں

کمار وشواس کے پوسٹرسے عآپ میں تنازعہ پیدا

کمار وشواس 3 دسمبر کو دہلی کے پارٹی دفتر میں اجلاس کے دوران کارکنان سے خطاب کرنے جا رہے ہیں لیکن اجلاس کے لئے جو پوسٹر جاری کیا گیا ہے اس سے پارٹی کا اندرونی تنازعہ اوربڑھ سکتا ہے۔

اس تصویر کو کمار وشواس کے ٹوئٹر ہینڈل سے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے
اس تصویر کو کمار وشواس کے ٹوئٹر ہینڈل سے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے 

اجلاس کی تشہیر پر مبنی پوسٹر میں کمار وشواس کو کھڑا ہوا دکھایا گیا ہے لیکن وہ کچھ اس طرح سے کھڑے ہیں کہ کیجریوال کا چہرہ پوری طرح سے چھپ گیا ہے۔ اس سے قبل کمار وشواس چہروں کی سیاست کرنے پر سوال کھڑاکر چکے ہیں۔

کمار وشواس نے پارٹی کے 5 سال مکمل ہونے کے موقع پررام لیلا میدان میں منعقدہ تقریب سے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ کارکنان کی آواز کو پارٹی میں نہیں سنا جا رہا ہے اور ان سے ڈائیلاگ کرنا بہت ضروری ہے۔

اس پوسٹر کو عام آدمی پارٹی راجستھان کے ٹوئٹر ہینڈل سے اور خود کمار وشواس نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔ اس پوسٹر کے سوشل میڈیا میں آنے کے بعد کیجریوال اور کمار وشواس کے حامی آپس میں تو تو میں میں کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رام لیلا میدان پر پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کے دوران پلیٹ فارم پر اروند کیجریوال اور کمار وشواس موجود تو تھےلیکن دونوں میں بات چیت نہ کے برابر ہو ئی۔ دلچسپ بات یہ بھی رہی کہ اسی پلیٹ فارم پر کمار وشواس کے خلاف بیان دے کر پارٹی سے معطل ہو کر واپسی کرنے والے امانت اللہ خان بھی موجود نظر آ رہے ہیں۔

کمار وشواس کا ٹوئٹ بھی معنی خیز

دریں اثنا کمار وشواس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ایسی بات لکھی جو دونوں عام آدمی پارٹی رہنماؤں میں طویل مدت سے چل رہی سرد جنگ کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ کمار وشواس نے لکھا ’’جو لوگ فوٹو شاپ البم کی چکا چوندھ میں اپنے پہچان پتروں میں لگے پرانے پاسپورٹ سائز کے فوٹو بھول جاتے ہیں ان کی شناخت تک کم ہو جاتی ہے۔‘‘

Published: 29 Nov 2017, 5:54 PM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Nov 2017, 5:54 PM IST