حیدرآباد: تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، جہاں موسم گرما اپنے عروج پر ہے وہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، کیونکہ ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے۔ دوسری طرف رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ریاست کے اضلاع کھمم، نرمل، جئے شنکر بھوپال پلی، پداپلی، بھدرادری کوتہ گوڑم، نلگنڈہ اور دیگر مقامات پر درجہ حرارت تقریباً 46 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
Published: undefined
اضلاع کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔
Published: undefined
عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔ صبح 9 بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہو رہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔ ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کے پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined