نئی دہلی: شراب پالیسی معاملہ میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیماری اور انسولین کو لے کر تنازعہ لگاتار جاری ہے اور عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان بیان بازی بھی جاری ہے۔ دریں اثنا، نیوز پورٹل ’آج تک‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ تہاڑ میں کیجریوال کو پہلی بار انسولین دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق جیل میں کیجریوال کا شوگر لیول لگاتار بڑھ رہا تھا، ان کا شوگر لیول 320 تک پہنچ گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں انسولین دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تہاڑ ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام کیجریوال کو انسولین دی گئی۔ ایمس کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا تھا کہ بالکل ضروری ہونے پر ہی انسولین دیا جائے، جس کے بعد پیر کی شام کیجریوال کو انسولین دیا گیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں اور لیڈروں نے کیجریوال کو انسولین نہ دینے کے معاملے پر تہاڑ جیل میں مظاہرہ کیا تھا۔ پارٹی کارکنان انسولین کی خوراک لینے اور جیل انتظامیہ کے خلاف علامتی احتجاج کرنے کے لیے تہاڑ کے باہر جمع ہوئے تھے۔ عآپ لیڈروں نے تہاڑ جیل کے حکام سے کیجریوال کو انسولین فراہم کرنے کو کہا تھا۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تہاڑ جیل کے اندر ’رفتہ رفتہ موت‘ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ پارٹی نے سوال اٹھایا تھا کہ عہدیدار انہیں انسولین دینے سے کیوں انکار کر رہے ہیں۔ تاہم دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کیجریوال کی خوراک اور انسولین کی ضرورت پر جیل حکام کی رپورٹ کا حوالہ دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined