بنگلورو: سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کی اہلیہ دونوں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے۔ 87 سالہ دیوے گوڑا نے ٹوئٹ کیا کہ ’’میری اہلیہ چینما اور میں کووڈ- 19 سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ہم نے کنبہ کے دیگر ارکان کے ساتھ خود کو قرنطین کر لیا ہے۔ میں گزارش کرتا ہوں کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ہمارے رابطہ میں آنے والے تمام لوگ اپنا طبی معائنہ کرالیں۔ میں پارٹی کارکنان اور خیرخواہان سے گزراش کرتا ہوں کہ وہ فکر نہ کریں۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’میں نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کی اہلیہ کی صحت دریافت کی، میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘ اس پر دیوے گوڑا نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ دیوے گوڑا نے ٹوئٹ کیا، ’’میں شکر گزار ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے میری صحت دریافت کی۔ انہوں نے مجھے تجویز دی ہے کہ میں کسی بھی شہر میں کسی بھی اسپتال میں اپنا علاج کرا سکتا ہوں۔ اس تجویز نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔ میں نے انہیں بھروسہ دلایا ہے کہ بنگلورو میں میرا بہتر علاج کیا جا رہا ہے، میں انہیں صورت حال سے آگاہ کرتا رہوں گا۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ منگل کے روز کرناٹک میں تقریباً 3000 نئے کورونا کے کیسز کی تشخیص کی گئی ہے، جبکہ 21 افراد نے دم توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی بنگلورو شہر میں تقریباً 1984 معاملوں کی تشخیص کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز