قومی خبریں

’حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی شانِ اقدس میں گستاخی ناقابل برداشت‘

مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے عقیدت مندوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچانے والے صحافی کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ وہ دوبارہ اس تعلق سے لب کشائی کی ہمت نہ کرسکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے صحافی امیش دیوگن کی جانب سے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی شأن اقدس میں کی گئی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ صاحب کے چاہنے والے ساری دنیا میں رہتے اور بستے ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی جانب سے شدید و پرزور الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں۔

Published: 17 Jun 2020, 3:40 PM IST

انہوں نے بلا لحاظ مذہب وملت حضرت خواجہ غریب النواز رحمۃ اللہ کے عقیدت مندوں کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر پولیس اسٹیشنوں میں دائر کردہ معاملات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیش دیوگن پر غداری کا معاملہ درج کیا جائے۔

Published: 17 Jun 2020, 3:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب النوازؒ کے آستانے پر آٹھ صدیوں سے زائد عرصہ سے امن وامان کے متلاشی حاضری دیتے ہوئے علمی، روحانی فیضان سے مالا مال ہو رہے ہیں اور تا قیام قیامت ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے عقیدت مندوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچانے والے صحافی کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ وہ دوبارہ اس تعلق سے لب کشائی کی ہمت نہ کرسکے۔

Published: 17 Jun 2020, 3:40 PM IST

مولانا نے مزید کہا کہ امیش کے خلاف فوجداری معاملات کے اندراج کے لئے مذہبی، سیاسی، سماجی، ملی اور غیرسرکاری تنظیموں کے علاوہ ممتاز علمائے کرام و مشائخ عظام کی پہل قابل مبارکباد ولائق صد ستائش ہے یہی وجہ ہے کہ امیش دیوگن اینکر فرضی معذرت نامہ کا بہانہ تلاش رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ان پر غداری کا معاملہ چلایا جائے۔

Published: 17 Jun 2020, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Jun 2020, 3:40 PM IST