حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ کی جانب سے توہین رسالتؐ سے متعلق ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد راجدھانی حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، شدید برہمی، غم وغصہ اور بڑے پیمانہ پر احتجاج کے پیش نظر بی جے پی نے راجا سنگھ کو معطل کر دیا ہے۔
Published: undefined
تلنگانہ اسمبلی میں گوشہ محل حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راجا سنگھ کو پارٹی کی مرکزی تادیبی کمیٹی نے پارٹی اور دیگر تمام ذمہ داریوں سے فوری اثر کے ساتھ معطل کر دیا ہے۔ اسی کے ساتھ تادیبی کمیٹی کے سکریٹری اوم پرکاش نے رکن اسمبلی کے خلاف متنازعہ اور قابل اعتراض ریمارکس پر 10 دن یعنی 2 ستمبر تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
ادھر، بی جے پی نے اس بیان پر راجا سنگھ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ اسی دوران بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راو نے کہا ’’ہماری پارٹی تمام عقائد کا احترام کرتی ہے اور کوئی اس سے انحراف کرتا ہے تو ہم اس معاملہ پر کارروائی کریں گے۔ ہماری قومی پارٹی ہے، جو عقائد میں اختلافات کو نہیں مانتی۔ بی جے پی تمام کو یکساں مانتی ہے۔ ہم نفرت پھیلانے والی تقریر کی تصدیق نہیں کرتے اور راجا سنگھ نے اگر اس سے انحراف کیا ہے تو پارٹی اس معاملہ سے نمٹ لے گی۔‘‘
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined