نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری اور انچارج پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں لاکھوں لڑکیاں 'لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' کے نعرے میں شامل ہو رہی ہیں اور اب وہ ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گی اور اپنے حقوق کے لیے لڑیں گی۔
Published: undefined
انہوں نے اتوار کو کہا کہ جھانسی میں اس مہم کے تحت منعقد کی گئی میراتھن میں 10,000 سے زیادہ لڑکیوں نے حصہ لیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست کی لڑکیاں اس نعرے میں شامل ہو رہی ہیں اور خود کو بااختیار محسوس کر رہی ہیں۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا، "سرکاری بسیں اور سرکاری مشینری کو استعمال کیے بغیرآج جھانسی میں 10,000 سے زیادہ لڑکیاں 'لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' میراتھن میں دوڑ کے لیے نکلیں۔ آج ریاست کی ہر ایک لڑکی اس نعرے سے جڑی ہوئی محسوس کر رہی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے لکھنؤ میں اس طرح کے پروگرام کی اجازت نہ دینے پر ریاستی حکومت پر تنقید کی اور کہا، "یوگی آدتیہ ناتھ جی لڑکیوں کی پرواز اور آواز کے اتنے خلاف ہیں کہ انہوں نے لکھنؤ میں میراتھن کی اجازت منسوخ کر دی۔ لیکن لڑکیاں برداشت نہیں کریں گی۔ لڑکیاں لڑیں گی۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined