نئی دہلی: اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر عدالتی فیصلہ کے بعد تعمیر ہونے والے رام مندر کے لئے چندہ لینے کی مہم کا جمعہ کے روز آغاز کر دیا گیا ہے۔ رام مندر تعمیر کے لئے سب سے پہلے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے چندہ دیا ہے۔
وی ایچ پی کے آلوک کمار نے کہا، ’’وہ ملک کے فردِ اول ہیں اس لئے انہوں نے چندہ لینے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کل 5 لاکھ ایک ہزار روپے کا چندہ دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
صدر جمہوریہ کی طرف سے ایک مذہبی مقام کی تعمیر کے لئے چندہ دئے جانے پر کچھ لوگ حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی آئینی منصب پر فائز شخص کا کسی مذہبی مقام کی تعمیر کے لئے چندہ دینا کیا مناسب ہے؟
Published: undefined
شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے 15 جنوری 2021 سے 27 فروری 2021 تک چندہ وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ مہینے چلنے والی اس مہم میں 13 کروڑ کنبہ تک پہنچنے کا ہدف وی ایچ پی نے تیار کیا ہے۔
Published: undefined
چندہ وصولی کی اس مہم کو ’شری رام مندر سنگرہ ندھی ابھیان‘ (رام مندر فنڈ جمع کرنے کی مہم) نام دیا گیا ہے۔ وی ایچ پی نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ کر رام مندر تعمیر کے لیے ان کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ عظیم الشان رام مندر جب بن کر تیار ہو جائے تو ہر ہندوستانی جذباتی طور پر خود کو اس سے جوڑ کر دیکھ سکے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ رام مندر تعمیر کرنے کے لیے فنڈ جمع کرنے کی اس مہم کے تحت پہلے ہی 10 روپے، 100 روپے اور 1000 روپے کی پرچیاں بڑی تعداد میں شائع ہو چکی ہیں۔ جتنے پیسے بطور عطیہ دیے جائیں گے، اس کے مطابق پرچیاں تعاون کنندہ کے حوالے کی جائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان پرچیوں پر ایودھیا میں تعمیر ہونے والے رام مندر کی تصویر کے ساتھ ہی شری رام کی شبیہ بھی پرنٹ کی ہوئی ہوگی۔ غور طلب ہے کہ جو لوگ 2000 روپے سے زیادہ کا تعاون پیش کریں گے، انھیں ایک مختلف طرح کی رسید پیش کی جائے گی جو کہ انکم ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھانے میں استعمال کی جا سکے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز