قومی خبریں

عوام کو ابھی اور رُلائے گی مہنگائی! وزارت مالیات کی رپورٹ میں راحت کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی

وزارت مالیات نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کا دباؤ بنا رہ سکتا ہے، ایسے میں مرکزی حکومت اور آر بی آئی کو اس سلسلے میں بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

مہنگائی کی مار
مہنگائی کی مار 

مہنگائی کے محاذ پر عوام کے لیے اچھی خبر سامنے نہیں آ رہی ہے۔ وزارت مالیات نے جو اشارے دیے ہیں اس سے لگتا ہے کہ لوگوں کو آنے والے وقت میں بھی مہنگی شرحوں پر سامان خریدنے کو مجبور ہونا پڑے گا۔ وزارت مالیات نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کا دباؤ بنا رہ سکتا ہے، ایسے میں مرکزی حکومت اور آر بی آئی کو اسے لے کر بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے منگل کو ماہانہ معاشی تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ باتیں کہی گئی ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے خوردنی اشیاء کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلے سے ہی احتیاطی اقدام کیے ہیں، جس سے تازہ اسٹاک کی آمد کے ساتھ بازار میں قیمتوں کا دباؤ جلد ہی کم ہونے کا امکان ہے۔ حالانکہ ساتھ ہی اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر صنعتی پالیسیوں کے سرگرم عمل کی حالت میں امکانات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایکسٹرنل سیکٹر کی نگرانی کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ ایکسپورٹ سروس لگاتار بہترین کارکردگی پیش کر رہا ہے اور ایسا جاری رہنے کا امکان ہے۔ گھر سے کام کرنے کی ترجیح بنی ہوئی ہے جو عام طور پر گلوبل کیپبلٹی سنٹر کے پھیلاؤ میں ظاہر ہوتی ہے۔ لیکن ساتھ ہی وسط مدت میں ہندوستانی سروسز کے ایکسپورٹ کی طلب اور روزگار پر آرٹیفیشیل انٹلیجنس جیسی نئی تکنیکوں کے اثر کی نگرانی کرنا بھی اہم ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں آگے کہا گیا ہے کہ امریکی بانڈ ییلڈ میں اضافہ کے سبب عالمی شیئر بازاروں میں گراوٹ کا جوکھم ہے اور آگے مانیٹری سکتی کا اندیشہ ابھرتی معیشتوں میں شیئر بازاروں کو متاثر کرے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ "میکرو اکونومک حالات میں تقریباً ایک سال کی کمی کے بعد وسیع معاشی استحکام کو بنائے رکھنا ایک اہم پالیسی پر مبنی مقصد کی شکل میں واپس آ سکتا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined