قومی خبریں

’مودی ہیں تو مہنگائی، بے روزگاری اور کسانی پر جی ایس ٹی ممکن ہے‘، یوپی میں کانگریس صدر کھڑگے کا زوردار حملہ

کھڑگے نے یوپی کے مہاراج گنج میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس کا نظریہ غریبوں، پسماندوں، دلتوں، قبائلیوں کو کچلنے والا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/kharge">@kharge</a></p></div>

ملکارجن کھڑگے، تصویر @kharge

 

مہاراج گنج: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آج اتر پردیش کے مہاراج گنج میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس دوران انھوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات پر بھی حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس کا نظریہ غریبوں، پسماندوں، دلتوں، قبائلیوں کو کچلنے والا ہے۔ بی جے پی جمہوریت اور آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ آئین ختم ہو گیا تو عوام غلام بن جائے گی۔ عوام کے بنیادی حقوق نہیں بچیں گے اور ریزرویشن بھی ختم ہو جائے گا۔ لیکن کانگریس ایسا کبھی نہیں ہونے دے گی۔‘‘

Published: undefined

جلسۂ عام میں جمع زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے اپنی وہ بات دہرائی کہ اگر بی جے پی پھر سے مرکز میں آئی تو آئندہ انتخابات نہیں ہوں گے۔ نہ ہی کوئی دلت امیدوار ہوگا، نہ کوئی پسماندہ امیدوار ہوگا، نہ کوئی قبائلی امیدوار ہوگا اور نہ کوئی خاتون امیدوار ہوگی۔ پی ایم مودی کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ’’راہل گاندھی کو پی ایم مودی شہزادہ بولتے ہیں۔ راہل گاندھی تو غریبوں کا راجہ ہے۔ انھوں نے کنیاکماری سے کشمیر تک اور منی پور سے ممبئی تک یاترا کی۔ لوگوں سے مل کر ان کے مسائل کو سنا اور اس بنیاد پر کانگریس نے انتخابی منشور تیار کیا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کانگریس نے ملک میں بڑے بڑے پبلک سیکٹر اور کارخانے بنا کر لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا۔ اب وزیر اعظم مودی انھیں فروخت کر رہے ہیں۔ یہ فروخت کرنے والی حکومت ہے۔ نریندر مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا، لیکن غریبوں اور کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا۔ یو پی اے حکومت کے دوران کسانوں کا 72 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کیا گیا تھا، لیکن مودی حکومت کسانوں اور غریبوں کی طرف دھیان نہیں دیتی۔ مودی حکومت نے 500 کلومیٹر کی بلیٹ ٹرین کے لیے جاپان سے ایک لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، وہ بلیٹ ٹرین کہاں ہے کسی کو نہیں معلوم۔

Published: undefined

عوام سے لوک سبھا انتخاب میں انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کثیر ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ کا نعرہ دیتی ہے۔ لیکن اگر مودی ہے تو مہنگائی، بے روزگاری، مہنگا پٹرول-ڈیزل، گیس سلنڈر اور کھیتی-کسانی پر جی ایس ٹی ممکن ہے۔ نریندر مودی سوال کرتے ہیں کہ کانگریس نے آخر 70 سالوں میں کیا کیا! انھیں سمجھنا چاہیے کہ اگر کانگریس نے جمہوریت کو مضبوط نہ کیا ہوتا تو مودی وزیر اعظم نہیں بنتے۔ اتنے سالوں میں ہم نے جمہوریت قائم کیا اور آئین کو محفوظ رکھا۔

Published: undefined

مہاراج گنج کے مقامی ایشوز کو اٹھاتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ مہاراج گنج کی سرحد نیپال سے ملحق ہونے کے سبب یہ علاقہ سیاسی طور سے اہم ہے، پھر بھی ضلع ہیڈکوارٹر ریل لائن سے نہیں جوڑا گیا۔ مہاراج گنج میں بہت ساری چینی کی ملیں تھیں، لیکن سب بند ہو گئی ہیں۔ اتنا ہونے پر بھی یہاں کے وزیر اعلیٰ اور وزراء سبھی خاموش بیٹھے رہے۔ یہ لوگ ڈبل انجن حکومت کی بات کرتے ہیں، جس میں ان کا ایک انجن فیل ہو گیا اور دوسرا انجن ڈیریل ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined