قومی خبریں

’مہنگائی سے عوام کا زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے، کیا یہ اچھے دن ہیں؟‘

کمل ناتھ نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہول سیل مہنگائی شرح 12.94 فیصد کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، ایندھن اور بجلی کی مہنگائی بڑھ کر 11.58 فیصد ہوگئی ہے، دال کی شرح مہنگائی 9.39 فیصد ہوگئی ہے۔

اعلیٰ کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
اعلیٰ کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا ہے کہ مہنگائی سے راحت دلانے کا نعرہ دینے والی مودی حکومت میں آج پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ کمل ناتھ نے آج ٹوئٹ کے ذریعہ کہا ’مہنگائی سے راحت کا نعرہ دینے والی مودی حکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خوردہ مہنگائی کی شرح مئی میں بلند ترین سطح 6.3 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے سلسلے وار ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہول سیل مہنگائی کی شرح 12.94 فیصد کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایندھن اور بجلی کی مہنگائی بڑھ کر مئی میں 11.58 فیصد ہوگئی ہے، وہیں دال کی قیمتوں میں یہ بڑھ کر 9.39 فیصد ہوگئی ہے۔ عوام کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ کیا یہی اچھے دن ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کا نعرہ بھی جملہ ثابت ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined