نئی دہلی: سپریم کورٹ نے صنعتکار وپرو کے بانی عظیم پریم جی اور ان کی اہلیہ کو 45 ہزار کروڑ روپے کے اثاثوں کی منتقلی سے متعلق ایک فوجداری معاملے میں نچلی عدالت کے سمن پر روک لگانے کے اپنے حکم کو 2 دسمبر تک کے لئے اگے بڑھا کر انہیں راحت دی۔
Published: undefined
جسٹس سنجے کشن کول نے منگل کے روز کہا کہ 76 سالہ عظیم پریم جی اور ان کی اہلیہ یاسمین پریم جی اور دیگران کے خلاف الزامات لگانے والی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں توہین کے معاملے میں ایک خاتون کی سنوائی چل رہی ہے۔ اس کے پیش نظرعدلت عظمیٰ پریم جی اور دیگران کی عرضی پر اگلی سماعت 2 دسمبر کو کرے گی۔ عرضی گزار عظیم پریم جی جوڑے نے اپنے خلاف عائد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں بنگلورو کی ایک نچلی عدالت کے 27 جنوری، 2020 کے سمن کو منسوخ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی۔
Published: undefined
انہوں نے ہائی کورٹ کی جانب سے 2020 میں عرضی خارج کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے عرضی پر سنوائی کے دوران 18 دسمبر 2020 کو نچلی عدالت کے سمن کی کارروائی پر روک لگا دی تھی، جسے آج پریم جی جوڑے کو راحت ملی ہے اور اس کی اگلی سماعت 2 دسمبر 2021 کو ہوگی۔
Published: undefined
کرناٹک کے بنگلورو کی ’انڈیا آویک فار ٹرانسپیرنسی‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے عظیم پریم جی، ان کی اہلیہ اور کئی دیگر افراد پر 45 ہزار کروڑ روپے کے اثاثے حال میں بنی دو نجی کمپنیوں اور ایک ٹرسٹ میں قانون کو بالائے طاق رکھ کر منتقل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ این جی او نے اسے ایک فوجداری معاملہ قرار دیتے ہوئے شکایت درج کی تھی۔ اس کی بنیاد پر نچلی عدالت کی جانب سے صنعتکار جوڑے اور دیگر کو سمن جاری کیے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined