نئی دہلی: مشرقی لداخ کے علاقے پینگونگ لیک میں واقع ایکچوول کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر ہندوستانی اور چینی افواج کے انخلا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے چین سے ایل اے سی سے بقیہ فوج کی جلد واپسی پر زور دیا اور کہا کہ سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے بعد ہی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔
Published: 26 Feb 2021, 2:11 PM IST
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے 75 منٹ یعنی تقریباً سو اگھنٹے تک ٹیلیفون پر بات چیت میں سرحدی صورتحال کے ساتھ ساتھ ہند چین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ دونوں فریق نے ایل اے سی پر جلد سے جلد معمول کی بحالی پر زور دیا۔ دونوں وزرا نے رابطے میں رہنے اور ہاٹ لائن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
Published: 26 Feb 2021, 2:11 PM IST
وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گفت و شنید میں ڈاکٹر جے شنکر نے ستمبر 2020 میں ماسکو میں چینی وزیر خارجہ کے ساتھ میٹنگ کی یاد دلائی جس میں ہندوستان نے یکطرفہ طور پر چینی فریق کے اشتعال انگیز سلوک اور رویہ ان کی یکطرفہ کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی تھی۔
Published: 26 Feb 2021, 2:11 PM IST
چینی وزیر خارجہ نے بھی سرحد پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ امن و استحکام کی بحالی کی طرف ایک بہت اہم قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقوں کو نتائج کے حصول کے لئے تیز کوششوں پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے بارڈر مینجمنٹ اور کنٹرول میں مزید بہتری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
Published: 26 Feb 2021, 2:11 PM IST
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں فریقوں نے ہمیشہ یہ مانا ہے کہ سرحد کے ساتھ امن اور استحکام ہمارے باہمی تعلقات میں ترقی کی ایک لازمی اساس ہے۔ بارڈر پر ایسی صورتحال کسی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔ لہذا ، دونوں فریقوں کو بقیہ امورکے جلد از جلد تدارک کے لئے کام کرنا چاہئے۔ اس سے ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ کا موقع ملے گا۔
Published: 26 Feb 2021, 2:11 PM IST
مسٹر وانگ یی نے ڈاکٹر جے شنکر کے ذریعہ ہندوستان اور چین کے تعلقات کو آگے لے جانے کے لئے پیش کردہ ’تھری ریسوپروسٹی‘(باہمی احترام ، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات ) کے اصول کو بھی قبول کیا اور یہ بھی مانا کہ ہمارے تعلقات کو ایک طویل مدتی تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔
Published: 26 Feb 2021, 2:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Feb 2021, 2:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز