قومی خبریں

انڈیگو پائلٹ کو ٹیکسی سواروں نے لوٹا، ایک لاکھ سے زیادہ لے کر فرار

آئی جی آئی ائیرپورٹ کے ڈپٹی کمشنر آف پولس بھاٹیہ نے ایک ویب سائٹ کو بتایا ’’پائلٹ نے اس ٹیکسی والے سے کہا کہ وہ اس کو وہاں چھوڑ دے جہاں اس کی کیب کھڑی ہے، 100 روپے میں وہ ٹیکسی ڈرائیور تیار ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گزشتہ کچھ دنوں سے انڈیگو خبروں میں ہے کبھی مالکان کے آپسی اختلافات کی خبریں گشت کر رہی ہیں تو کبھی ان کے پائلٹ کو لوٹے جانے کی خبر۔ اب خبر آئی ہے کہ انڈیگو ائیر لائن میں کنیڈا کے شہری کو 12 جولائی اور 13 جولائی کی درمیانی شب میں ایک ٹیکسی والے اور اس کے دو ساتھیوں نے مل کر مل کر لوٹ لیا۔

Published: undefined

محدو غزنفانی اپنے آفس کی کیب کا انتظار کرتے ہوئے دہلی کینٹ میں واقعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 2 پر فون پر بات کرتے ہوئے آ گئے، لیکن وہ اپنی کیب کا صحیح پتہ سمجھنے میں پریشانی محسوس کر رہے تھے۔ جب وہ فون پر بات کر رہے تھے تو ایک ٹیکسی والا اس کے پاس آیا اور ٹیکسی کے لئے پیش کش کی۔ محدو نے اس ٹیکسی ڈرائیور سے گزارش کی کہ وہ اس کو جہاں اس کی کیب کھڑی ہے وہاں پہنچا دے۔ وہاں تک پہنچانے کے لئے وہ سو روپے میں رضامند ہو گیا۔

Published: undefined

آئی جی آئی ائیر پورٹ کے ڈپٹی کمشنر آف پولس سنجے بھاٹیہ نے ایک ویب سائٹ کو بتایا ’’پائلٹ نے اس ٹیکسی والے سے کہا کہ وہ اس کو وہاں چھوڑ دے جہاں اس کی کیب کھڑی ہے، 100 روپے میں وہ ٹیکسی ڈرائیور تیار ہو گیا۔ محدو غزنفانی جب ٹیکسی میں سوار ہوئے تو اس میں پہلے سے ہی دو لوگ ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ ٹیکسی جیسے ہی مہرام نگر علاقہ سے پار ہوئی ٹیکسی ڈرائیور نے ٹیکسی روک دی اور پائلٹ محدو سے زبردستی اس کا ڈیبٹ کارڈ لے لیا اور پاس ورڈ پوچھا‘‘۔ سنجے بھاٹیہ نے مزید بتایا کہ ’’ٹیکسی ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے ان کے ڈیبٹ کارڈ سے ایک لاکھ روپے نکال لئے پھر ان کے پرس میں موجود 302 ڈالر اور 12ہزار روپے نکال لئے۔ اس کے بعد پائلٹ محدو کو وہیں اتار کر فرار ہوگئے‘‘۔

Published: undefined

پائلٹ محدو غزنفانی گھر گئے اور پھر آئی جی آئی پولس اسٹیش میں اپنی شکایت درج کرائی۔ محدو نے ٹیکسی کے کچھ نمبر بتائے ہیں۔ ادھر پولس نے سی سی ٹی وی فوٹج دیکھ کر پورے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined