قومی خبریں

انڈیگو کی پرواز میں بم نصب ہونے کی دھمکی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

چنئی سے ممبئی جانے والی انڈیگو کی پرواز کو بم کی دھمکی کے بعد ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ معلومات کے مطابق طیارے میں 172 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: چنئی سے ممبئی جانے والی انڈیگو کی پرواز کو بم کی دھمکی کے بعد ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ معلومات کے مطابق طیارے میں 172 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ انڈیگو نے کہا کہ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا ہے اور طیارے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

انڈیگو نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چنئی سے ممبئی جانے والی انڈیگو کی پرواز 6ای 5314 میں بم نصب ہونے کی دھمکی ملی تھی۔ ممبئی میں لینڈنگ کے بعد عملے نے پروٹوکول کی پیروی کی اور سیکورٹی ایجنسی کے رہنما خطوط کے مطابق طیارے کو تنہائی میں لے جایا گیا۔ تمام مسافر طیارے سے بحفاظت اتر گئے۔

Published: undefined

انڈگو نے کہا کہ طیارہ ابھی بھی زیر تفتیش ہے۔ تمام سیکورٹی چیک مکمل ہونے کے بعد طیارے کو واپس ٹرمینل ایریا میں لے جایا جائے گا۔ یہ ایک ہفتے میں انڈیگو کی پرواز پر بم کی یہ دوسری دھمکی ہے۔ اس سے قبل 28 مئی کو دہلی سے وارانسی جانے والی پرواز میں بھی بم نصب کئے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

Published: undefined

دہلی فائر سروس نے منگل کو بتایا کہ صبح 5.35 بجے دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں بم کی اطلاع ملی۔ ہماری کوئیک رسپانس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تمام مسافروں کو طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے باہر نکالا گیا۔ اس دوران کچھ مسافر گھبرا کر جہاز سے نیچے کودنے لگے۔

اسے فلائٹ کا معائنہ کرنے کے لیے ایئرپورٹ کے ایک خالی حصے میں لے جایا گیا۔ موقع پر موجود ایوی ایشن سیکورٹی آفیسر کے مطابق دہلی وارانسی انڈیگو فلائٹ کے عملے کو ٹیک آف سے قبل طیارے کے ٹوائلٹ میں ایک نوٹ ملا جس پر 'بم' لکھا ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined