ہوائی سفر کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی بھیڑ کے درمیان انڈیگو ایئرلائنز نے مسافروں کو گھریلو پرواز سے کم از کم 3.5 گھنٹے پہلے دہلی ہوائی اڈہ پہنچنے کے لیے ایک مشورہ جاری کیا ہے۔ ایئرلائن نے مسافروں سے بہتر سیکورٹی جانچ کے لیے 7 کلوگرام وزن کا صرف ایک ہینڈ بیگج لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی زبردست بھیڑ دکھائی دے رہی ہے اور چیک اِن اور بورڈنگ کا وقت معمول سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔ انڈیگو نے ٹوئٹر پر اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ گھریلو پرواز سے کم از کم 3.5 گھنٹے پہلے ہوائی اڈہ پر پہنچیں اور 7 کلوگرام وزن کا صرف ایک بیگ لے جائیں۔
Published: undefined
انڈیگو ایئرلائنز نے ہوائی مسافروں کو دہلی ایئرپورٹ ٹرمینل 3 پر داخلے کے لیے گیٹ نمبر 5 اور 6 کا استعمال کرنے کے لیے بھی رہنمائی کی ہے۔ اس کے پہلے دہلی ہوائی اڈہ پر بے ضابطگی اور بھیڑ کی بدانتظامی کی بڑھتی شکایتوں کے درمیان شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے موقع پر پہنچ کر اچانک جائزہ لیا۔ وزیر نے سینئر افسران کو بہتر انتظام کے لیے ہدایت دی۔ اس درمیان ہوائی اڈے پر طویل قطاروں کی شکایتیں آتی رہیں۔
Published: undefined
ایک مسافر جوئے بھٹاچاریہ نے منگل کی صبح اپنے بیان میں کہا کہ ’’آج صبح کی دہلی ہوائی اڈے کی داستان۔ دہلی ہوائی اڈے پر سیکورٹی لائنیں 70 کی دہائی میں راشن کی دکانوں کی طرح یا ایسٹ بنگال و موہن بگان کا میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ کاؤنٹرس پر لگی بھیڑ کی طرح تھی۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی ہوائی اڈہ ملک کے سب سے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور یہاں روزانہ 1100 سے زیادہ پروازیں منزل کی طرف جاتی ہیں۔ ٹرمینل 3 سب سے زیادہ مصروف رہتا ہے۔ بھیڑ والے اوقات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپریٹروں کو ٹرمینل 3 سے دیگر ٹرمینلز پر پروازیں منتقل کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined