قومی خبریں

ہندوستان کا پورا پڑوس ایک معمہ ہے، وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کا پورا پڑوس ایک معمہ ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کی طرف ہماری کوششیں جاری رہیں گی

<div class="paragraphs"><p>ایس جے شنکر / آئی اے این ایس</p></div>

ایس جے شنکر / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کا پورا پڑوس ایک معمہ ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کی طرف ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی 'نیبر ہڈ فرسٹ' پالیسی مسلسل تبدیلیوں کے درمیان تعلقات کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ہے، خواہ وہ خلل ڈالنے والے ہوں یا فطری۔

Published: undefined

وزیر خارجہ نے قومی راجدھانی دہلی میں ایک کتاب کے اجرا کے دوران کہا، ’’بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد اس کے ساتھ ہمارے تعلقات اتار چڑھاؤ سے بھرے رہے ہیں۔ یہ فطری ہے کہ ہم موجودہ حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کریں گے۔ ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ سیاسی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ ہمیں اپنے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

جے شنکر نے سری لنکا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو کچھ مشکل وراثت ملی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اس وقت دو مسائل ہیں، پہلا، بین الاقوامی سمندری حدود سے متعلق ماہی گیری کا مسئلہ اور دوسرا، قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے، سری لنکا میں چین کا موجود ہونا۔‘‘ تاہم وزیر خارجہ نے کہا کہ سری لنکا کے عوام میں ہندوستان کے بارے میں تاثر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

Published: undefined

جے شنکر نے کہا، ’’جب سری لنکا کے لوگ گہرے بحران میں تھے، ہم واحد ملک تھے جو آگے آئے اور بڑے پیمانے پر تعاون کیا۔ اگر سری لنکا اس صورتحال سے کافی حد تک نکلنے میں کامیاب رہا، تو مجھے لگتا ہے کہ سہرا سری لنکا کی سیاست اور سری لنکن عوام کو بھی جاتا ہے، جو ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔‘‘ وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ مالدیپ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات بھی کئی نشیب و فراز کے شکار ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’ہم نے 1988 میں مالدیپ میں مداخلت کی لیکن جب 2012 میں حکومت بدلی تو ہم بہت غیر فعال تھے، اس لیے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں استحکام کا فقدان ہے۔ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس میں ہم نے گہری سرمایہ کاری کی ہے اور آج مالدیپ میں یہ پہچان ہے کہ یہ رشتہ ایک مستحکم قوت ہے۔‘‘ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے افغانستان کے ساتھ گہرے اور سماجی تعلقات ہیں اور ہندوستان کے تئیں خیر سگالی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’آج جب ہم اپنی افغانستان پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنے مفادات کے بارے میں بہت واضح ہیں۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ امریکہ کی عدم موجودگی والا افغانستان ہمارے لیے امریکی موجودگی والے افغانستان سے بہت مختلف ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined