نئی دہلی: ہندوستان نے کرتارپور صاحب گرودوارہ کا نظم ونسق اور نگرانی کا کام ایک غیر سکھ تنظیم کے حوالے کیے جانے کے پاکستان کے فیصلے کی شدیدمخالفت کرتے ہوئے آج حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھوں کے جذبات کے خلاف اس فیصلے کو واپس لے۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ان رپورٹوں کو دیکھا جن کے مطابق پاکستان مقدس گرودواہ کرتارپورصاحب کا انتظام و دیکھ ریکھ کا کام اقلیتی سکھ برادری کی تنظیم پاکستان سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی سے لے کر ایک غیر سکھ تنظیم ایوکی ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے ہاتھوں میں دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا کہ ’’پاکستان کا یہ یکطرفہ فیصلہ قابل مذمت ہے اور کرتارپور صاحب کاریڈور کھولے جانے کے جذبات اور سکھ برادری کے مذہبی خیالات کے خلاف ہے۔ ایسے اقدام پاکستانی حکومت اور مذہبی اقلیتی برادری کے حقوق و بہبود کے لمبے چوڑے دعوے کی اصلیت ظاہر کرتے ہیں۔
Published: undefined
وزارت خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ برادری کے حقوق پامال کرنے والے اپنی مرضی کے فیصلے کو واپس لے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرودوارہ کرتارپور صاحب سے متعلق معاملات کا انتظام کرنے کا حق سکھ برادری کا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز