نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جمعرات کو کہا کہ ہندوستان کی بائیو ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت آٹھ سال میں آٹھ گنا بڑھ کر 80 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور ملک اس شعبے میں پہلے دس ممالک کی صف میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بیان پرگتی میدان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو 2022 کا افتتاح کرتے وقت دیا۔ اس ایکسپو کا مقصد اس علاقے میں خودکفیل ہندوستان مشن کو تقویت پہنچانا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں 2014 میں جہاں صرف چھ بائیو انکیوبیٹر تھے، آج ان کی تعداد بڑھ کر 75 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا بائیو ٹیکنالوجی مصنوعات کی تعداد دس سے بڑھ کر سات سو سے زائد ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے بائیو ٹکنالوجی کے شعبے میں انجینئروں اور ماہرین کی دنیا میں اہمیت اسی طرح ہوگئی ہے جس طرح ہمارے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے پیشہ ور افراد کی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے کہا، "گزشتہ آٹھ برسوں میں ہندوستان کی بایو اکنامی میں آٹھ گنا اضافہ ہواہے۔ دس ارب ڈالر سے بڑھ کر ہم 80 ارب ڈالر تک جا چکے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، "بائیو ٹکنالوجی کے میدان میں عالمی ماحولیاتی نظام کے لحاظ سے ہندوستان ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہونے سے اب زیادہ دور نہیں ہے۔"
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے بائیو ٹکنالوجی کے میدان میں ملک کی کامیابیوں کو شمار کرتے ہوئے بائیو ایندھن کی ترقی کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ’’حال ہی میں ہم نے پٹرول میں ایتھنول کی 10 فیصد بلینڈنگ یا ملاوٹ کا ہدف حاصل کیا ہے۔ ہندوستان نے 20 فیصد ایتھنول پٹرول کے ہدف کو حاصل کرنے کی مقررہ حد 2030 سے 5 سال کم کر کے 2025 کر لی ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ ان تمام کوششوں سے بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ہم نے اٹل انوویشن مشن، میک ان انڈیا، خودکفیل ہندوستان مہم کے تحت جو بھی اقدامات کئے ہیں، ان کا بھی فائدہ بائیو ٹکنالوجی کے شعبے کو حاصل ہوا ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا کے آغاز کے بعد سے بائیوٹیک اسٹارٹ اپ یونٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کی تعداد میں 9 گنا اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’گزشتہ 8 برسوں میں ہمارے ملک میں اسٹارٹ اپس کی تعداد کچھ ایک سو سے بڑھ کر 70 ہزار ہو گئی ہے۔ یہ 70 ہزار اسٹارٹ اپ تقریباً 60 مختلف صنعتی شعبوں میں بنائے گئے ہیں۔ ان میں بھی 50 ہزار سے زائد اسٹارٹ اپ بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined