قومی خبریں

بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو 7 مئی کے بعد واپس لایا جائے گا: مرکزی حکومت

حکومت کے منصوبہ کے تحت 7 دنوں میں 64 پروازیں چلائی جائیں گی اور ان کے ذریعہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان، سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ اور سنگا پور میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لایا جائے گا

سپریم کورٹ 
سپریم کورٹ  

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے منگل کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ بیرون ملک میں پھنسے تمام غیرمقیم ہندوستانیوں کو سات مئی کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارہ سے ملک واپس لایا جائے گا اور اس کے لئے منصوبہ تیار کیا جا چکا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشا ر مہتہ نے یہ اطلاع جج اشوک بھوشن، جج سنجے کشن کول اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ کو گنگا گیری کی عرضی پر سماعت کے دوران دی۔

Published: undefined

مرکزی حکومت نے بنچ کو بتایا کہ سات مئی سے بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لایا جائے گا اور اس کے لئے وزارت خارجہ نے پوری تیاری کرلی ہے۔ اس منصوبہ کے تحت نیپال میں پھنسے ہندوستانیوں کو لایا جانا بھی شامل ہے۔

Published: undefined

عرضی گزار نے نیپال میں آباد 1000 سے زیادہ ہندوستانیوں کے پھنسے ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں واپس لانے کی ہدایت دیئے جانے کی درخواست کی تھی۔ مہتہ نے کہاکہ حکومت نے ایک ہفتہ کے لئے پرواز کا منصوبہ بنایا لیا ہے جس کے تحت سب سے زیادہ 15 پروازیں کیرالہ اور 11 پروازیں تملناڈو جائیں گی۔ گجرات کے لئے پانچ، جموں۔کشمیر تین، اور ایک ایک پرواز پنجاب اور اترپردیش جائے گی۔

Published: undefined

حکومت کے منصوبہ کے تحت سات دنوں میں 64 پروازیں چلائی جائیں گی اور ان کے ذریعہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان، سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ اور سنگا پور میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ سات دنوں میں مختلف ممالک سے مجموعی طورپر 14ہزار 800 ہندوستانی اپنے وطن واپس آئیں گے۔ مرکزی حکومت کی اس یقین دہانی پر عدالت نے متعلقہ عرضی کا نپٹارہ کردیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined