ملک اس وقت دوہری مار برداشت کر رہا ہے۔ ایک طرف کورونا کا خوف اور دوسری طرف بھکمری کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ ملک کے حالات اس وقت کچھ ایسے ہیں کہ ہزاروں لوگ سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ رہنے کے لئے نہ گھر ہے، نہ جیب میں پیسہ ، یہاں تک کہ کھانے کے بھی لالے پڑے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ پریشان حال وہ یومیہ مزدور ہیں جو مزدوری کر کے گزر بسر کرتے ہیں۔ وہیں، کچھ لوگ ایس بھی ہیں جو ضرورت مند لوگوں کی بے لوس خدمت انجام دے رہے ہیں۔
Published: 12 Apr 2020, 7:30 AM IST
قومی راجدھانی میں رائسینا روڈ پر واقع انڈین یوتھ نگریس کے صدر دفتر کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ رہی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی اس کی ستائش کر رہا ہے۔ دراصل، لاک ڈاؤں کے دوران بے سہارا اور بے گھر لوگوں کو کھانا پیش کرنے کے لئے یوتھ کانگریس نے اپنے صدر دفتر کو کمیونٹی کچن میں تبدیل کر دیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی اس یوتھ ونگ نے اپنے دفتر میں ایک خودکار روٹی بنانے والی مشین بھی نصب کی ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ مشین ایک گھنٹہ میں 1000 روٹیاں بنا سکتی ہے۔
Published: 12 Apr 2020, 7:30 AM IST
انڈین یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس نے کہا کہ ہم سبھی کو کورونا کی وبا کے خلاف چل رہی جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور جس طرح بھی ہو سکے اپنا تعاون پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو متحد اور مضبوط رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہم متحد رہیں گے تبھی اس وبا سے جیت حاصل کر سکیں گے۔
Published: 12 Apr 2020, 7:30 AM IST
سرینواس نے کہا ’’یوتھ کانگریس نے اپنے رائسینا روڈ آفس کو نہ صرف کمیونٹی کچن میں تبدیل کیا ہے بلکہ یہاں بے سہارا اور بے گھر لوگوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔ سرینواس نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ روزانہ ہزاروں افراد کو تازہ کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔‘‘
Published: 12 Apr 2020, 7:30 AM IST
انڈین یوتھ کانگریس کے اس اقدام پر نہ صرف ملک بلکہ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی سلام پیش کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ یوتھ کانگریس نے اپنے دفتر کو کمیونٹی کچن میں تبدیل کیا ہے اور اور ضرورت مند لوگوں کو کھانا مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ آفت کے وقت ایسے بے مثال اقدامات کرنا ملک کی حقیقی خدمت ہے۔ یوتھ کانگریس کے تمام ’سپاہیوں‘ کی یہ کاوش متاثر کن ہے۔ آپ کو سلام!
Published: 12 Apr 2020, 7:30 AM IST
غورطلب ہے کہ کورونا بحران کے دوران ہزاروں افراد گھر سے بے گھر ہوگئے ہیں۔ نہ تو ان کے پاس کھانے کے لئے کچھ ہے اور نہ ہی رہنے کے لئے گھر۔ ایسی صورتحال میں کانگریس مستقل طور پر اسی طرح مدد کے لئے آگے آ رہی ہے۔ غریبوں کی مدد کے لئے، پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی نے بھی امیٹھی میں ضرورت مندوں میں سینی ٹائزر، ماسک سمیت گندم اور چاول تقسیم کیے تھے۔
Published: 12 Apr 2020, 7:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Apr 2020, 7:30 AM IST
تصویر: پریس ریلیز