قومی خبریں

ہندوستانی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 143 رنز سے شکست دی

ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 143 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

بنگلورو: اسمرتی مندھانا (117) کی سنچری اور دیپتی شرما (37) کی جدوجہد سے پر اننگز کے بعد سوبھانا آشا کے 21 رن پر 4 وکٹ سمیت دیگر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 143 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

Published: undefined

ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور چوتھے اوور میں ہی اوپنر شیفالی ورما (7) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد دیالن ہیملتا (12)، کپتان ہرمن پریت کور (10)، جمائمہ روڈریگس (17) اور ریچا گھوش (3) رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ تاہم اسمرتی مندھانا نے ایک سرے کو مضبوطی سے تھامے رکھا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور پانچ وکٹوں پر 99 رن تھا۔ ایسے وقت ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئی دیپتی شرما نے ان کا بخوبی ساتھ دیا۔ دونوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے 81 رن کی شراکت ہوئی۔

Published: undefined

آیابونگا کھاکا نے 38ویں اوور میں دیپتی شرما (37) کو بولڈ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ 47ویں اوور میں مساباٹا کلاس نے اسمرتی مندھانا (117) کو لوس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ مندھانا نے اپنی اننگ میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ رادھا یادو (6) رن بناکر آوٹ ہوئیں۔ پوجا وستراکر (31) اور سوبھنا آشا 8 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 265 رن بنائے۔

ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 266 رنوں کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مساباتہ کلاس کو دو وکٹ ملے۔ اینری ڈرکسن، نونکولولیکو ملابا اور نونڈومیسو شنگھاس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ہندوستان کے 265 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی جنوبی افریقی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں کپتان لورا وولفر (4) کا وکٹ گرنے کے بعد وقفے وقفے سے اس کے وکٹ گرتے رہے۔ رینوکا سنگھ نے لورا کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز ہندوستانی گیندبازی کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔

Published: undefined

تاجمین برٹس (18)، اینیکا بوش (13)، سنی لوس نے 58 گیندوں میں سب سے زیادہ 33 رنز بنایا انہیں دیپتی شرما نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ میریجن کیپ (24)، نونڈومیسو شنگھاس (8) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ سینالو جافتا 27 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستانی گیند بازوں نے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 37.4 اوورز میں 122 رنز پر آؤٹ کر دیا اور میچ 143 رنز سے جیت لیا۔

ہندوستان کی جانب سے سوبھانہ آشا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی شرماکو دو وکٹ ملے۔ رینوکا سنگھ، رادھا یادو اور پوجا وستراکر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined