گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستان نے اناجوں کی ریکارڈ پیداوار کی ہے۔ ہندوستان میں پیدا اناج، پھل، سبزی اور دوسری خوردنی اشیا اب بیرون ممالک میں برآمد بھی کیے جا رہے ہیں۔ روس-یوکرین جنگ کے دوران بھی ہندوستانی گیہوں کی طلب میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ سرخیوں میں تب آیا جب ترکی نے ہندوستان کے 55 ہزار ٹن گیہوں کو روبیلا وائرس سے متاثر بتا کر اسے خریدنے سے منع کر دیا۔ لیکن ترکی کے ذریعہ گیہوں واپس کیے جانے کا اثر ہندوستان پر نہیں پڑا کیونکہ اسے مصر نے درآمد کر لیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، مصر نے بین الاقوامی پیمانوں کی بنیاد پر ہندوستانی گیہوں کی جانچ کرنے کے بعد اس کے معیار کی تعریف بھی کی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مصر کے ذریعہ ہندوستانی گیہوں کی درآمدگی کو منظوری ملنے کے بعد اب ہندوستان کو نیا بیرون ملکی بازار مل گیا ہے۔ مصر ایک افریقی ملک ہے جہاں ہندوستان نے ابھی تک گیہوں کی برآمدگی نہیں کی تھی۔ بین الاقوامی پیمانوں پر کھرا اترنے کے بعد مصر مستقبل میں بھی ہندوستانی گیہوں کی خرید کو لے کر پراعتماد ہے۔ ہندوستانی گیہوں کو خریدنے سے پہلے مصر کی ایک آفیشیل ٹیم ہندوستان میں ہی موجود تھی۔ گیہوں کی خرید کے لیے مصر کی ٹیم نے تجربہ گاہوں میں گیہوں کی ٹیسٹنگ کروائی اور نتائج سے مطمئن ہونے کے بعد مصر نے گیہوں کی درآمدگی کو منظوری دی۔ اسی کے ساتھ ساتھ گیہوں کی معیاری پیداوار کے لیے ہندوستان کی تعریف بھی کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دنیا بھر کے کئی ممالک گیہوں کی درآمدگی و برآمدگی میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔ جہاں بین الاقوامی بازار میں یوروپی یونین کے گیہوں 43 روپے کلو کی قیمت پر فروخت کیے جا رہے ہیں، وہیں ہندوستانی گیہوں کی قیمت محض 26 روپے کلو ہے۔ کفایتی شرحوں پر اچھے معیار کا گیہوں برآمد کرنے کے سبب بیشتر ملک اب ہندوستان سے گیہوں درآمد کرنے لگے ہیں۔
Published: undefined
ویسے تو ہندوستان کی بیشتر ریاستوں میں اعلیٰ معیاری گیہوں کی پیداوار ہوتی ہے، لیکن مصر کو جو گیہوں برآمد کیا گیا ہے وہ مدھیہ پردیش کا ہے۔ یہ کوئی عام گیہوں نہیں ہے، اس کا استعمال موکرونی اور پاستہ جیسے غیر ملکی پکوان بنانے میں کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز