قومی خبریں

ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں مچا کہرام، محض 6 گھنٹے میں سرمایہ کاروں کو ہوا 8 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان

کمزور عالمی اشارے اور منافع وصولی گھریلو بازار میں گراوٹ کی وجہ بنی، نفٹی-50 جہاں 270 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24530.90 پر بند ہوا، وہیں سنسیکس 739 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 80604.65 پر بند ہوا۔

شیئر بازار
شیئر بازار 

شیئر بازار میں آج کا دن سرمایہ کاروں کے لیے قہر آمیز ثابت ہوا۔ چہار طرفہ بکوالی کے سبب سنسیکس اور نفٹی دونوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ سنسیکس اور نفٹی دونوں میں تقریباً ایک فیصد کا زوال آیا اور اس کی کئی وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔ آئندہ ہفتہ مرکزی بجٹ سے پہلے سرمایہ کاروں کے ذریعہ مختلف شعبوں میں منافع وصولی کیے جانے کے سبب مڈکیپ اور اسمال کیپ سگمنٹ میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔ کمزور عالمی اشاروں نے بھی گھریلو بازار میں گراوٹ کو حوصلہ بخشا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق نفٹی-50 جہاں 270 پوائنٹس یا 1.09 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24530.90 پر بند ہوا، وہیں سنسیکس 739 پوائنٹس یا 0.91 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 80604.65 پر بند ہوا۔ بی ایس ای مڈکیپ اور اسمال کیپ انڈیکس میں 2 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ بی ایس ای میں فہرست بند فرموں کا مجموعی مارکیٹ کیپ گزشتہ سیشن کے تقریباً 454.3 لاکھ کروڑ روپے سے گھٹ کر تقریباً 446.3 لاکھ کروڑ روپے رہ گیا، جس سے سرمایہ کاروں کو ایک ہی سیشن میں تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدارتی عہدہ کی دوڑ کے نتائج سے متعلق بڑھتی غیر یقینی کے درمیان جمعہ کے روز دنیا بھر کے بازاروں میں مایوسی دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ دن میں مائیکروسافٹ کلاؤڈ آؤٹیج کے بعد لندن اسٹاک ایکسچینج سے لے کر ہندوستانی ایئرلائنس تک وسیع اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ لندن میں اسٹاک مارکیٹ نے مشکل حالات کو دیکھ کر کاروبار ہی بند کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined