ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس اپنی شکل مستقل بدل رہا ہے اور اب اس وائرس کی نئی شکل یا نئے ویرئنٹ ملنے کی بات کہی جا رہی ہے۔نئے ویرئنٹ کو ’ڈیلٹا پلس‘ یا’ اوائی 1‘کا نام دیا گیا ہے اور یہ کورونا کے ڈیلٹا ویرئنٹ سےبنا ہے جس سے اس سال بہت زیادہ بیماری پھیلی تھی جس نے ہندوستان سمیت کئی ممالک میں کہرام مچا دیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہےسائنس داں اس نئے ویرئنٹ کو لےکر زیادہ ڈرےہوئے نہیں ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ابھی اسے لے کر کوئی فکر کی بات نہیں ہے کیونکہ ملک میں ابھی اس کے بہت کم معاملہ ہیں۔ سی ایس آئی آ ر اور آئی جی آئی بی کے ڈاریکٹر اگروال نے کہا ہے کہ ابھی اس وائرس کو لےکر ہندوستان میں فکر کی کوئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس کی جانچ کی جائے گی کہ یہ نیا ویرئنٹ قووت مدافعت کو شکست دے کر ان لوگوں کے جسموں میں داخل ہو سکتا ہے یا نہیں جن کو ٹیکہ لگ چکا ہے ۔
Published: undefined
واضح رہے کورونا کی دوسری لہر نے سب سے زیادہ کہرام ہندوستان میں مچایا ہے جس کی وجہ سےہندوستان میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہو ئے اور اس وبا سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔اب کہا یہ جا رہا ہے کہ دوسری لہر تو ختم ہوتی نظر آ رہی ہے لیکن جلد ہی تیسری لہر بھی آئے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز