کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدحال ہے اور ہندوستان میں بھی اس کا اثر بہت تیزی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے ہندوستانی ڈاکٹرس اور سائنسداں اپنا پورا زور لگا رہے ہیں۔ اس درمیان اچھی خبر یہ آئی ہے کہ ہندوستانی سائنسدانوں نے مائیکرواسکوپ میں کورونا وائرس کی پہلی تصویر قید کر لی ہے۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی کے ذریعہ یہ تصویر ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ سائنسدانوں نے مائیکرواسکوپ سے لی گئی تصویر جاری کرنے کے بعد کہا ہے کہ اس سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بہت فائدہ مل سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ ہندوستان میں اس کے علاج کے لیے ویکسین بنانے میں بھی کامیابی مل سکتی ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق اس تصویر کی بنیاد پر سائنسدانوں نے آگے کا ریسرچ ورک بھی شروع کر دیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ 30 جنوری کو کیرالہ سے آیا تھا۔ سائنسدانوں نے اس خطرناک وائرس کی زد میں آنے والے ملک کے پہلے شخص کے گلے سے کورونا وائرس کا سیمپل لیا تھا۔ انڈین جرنل آف میڈیکل ریسرچ (آئی جے ایم آر) کے تازہ شمارہ میں اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ شائع کیا گیا ہے۔
Published: undefined
بہر حال، کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کرنے کے مقصد سے ہندوستان، عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) اور دنیا کے دیگر ممالک زور و شور سے کام کر رہے ہیں۔ کئی ممالک کے سائنسداں مشترکہ طور پر بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس درمیان فرانس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس وائرس کی نئی دوا دریافت کر لی ہے۔ شروعاتی تجربہ میں پتہ چلا ہے کہ اس دوا سے 2 دن کے اندر انفیکشن کو سنگین حالت میں پہنچنے سے روکا جا سکتا ہے۔ فرانس کے انسٹی ٹیوٹ ہاسپیٹل یونیورسٹی کے انفیکشن بیماریوں کے ماہر ریسرچ پروفیسر ڈیڈائر راؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے نئی دوا کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ انھوں نے دوا کے ٹرائل کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined