روپے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر گراوٹ دیکھی گئی اوریہ گراوٹ ہندوستان اور ہندوستانی کارباریوں کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔روپے کی گراوٹ سے وہ کاروباری بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں جن کو ادائیگی ڈالر میں کرنی ہوتی ہے۔
Published: 29 Sep 2021, 7:11 AM IST
دنیا کی بڑی کرنسی کے مقابلے ڈالر کی مضبوطی کے ساتھ درآمد کنندگان اور بینکاروں کی جانب سے خریداری کے دباؤ میں انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپے 22 پیسے کمزور ہوکر 74.06 فی ڈالر پر آگیا۔گزشتہ کاروباری دن روپے 15 پیسے گر کر 73.83 فی ڈالر پر آگیا تھا۔
Published: 29 Sep 2021, 7:11 AM IST
شروعاتی کاروبار میں روپے 73.79 روپے فی ڈالر کے اوپر کھلا اور سیشن کے دوران خریداری کے دباؤ میں 74.12 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم فروخت کے باعث یہ 73.73 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر بھی رہا۔ آخر میں یہ 22 پیسے کم ہوکر 74.06 روپے فی ڈالر پر آگیا جبکہ گزشتہ روز یہ 73.83 روپے فی ڈالر تھا۔
Published: 29 Sep 2021, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Sep 2021, 7:11 AM IST