ریلوے نے 44وندے بھار ت ٹرینوں کی تیاری کے ٹنڈر منسوخ کردیئے ہیں۔ ریلوے کی طرف سے جاری دو لائنوں کے بیان میں اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، لیکن اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ نئے سرے سے جاری ٹنڈر میں میک ان انڈیا کو ترجیح دی جائے گی۔
Published: 22 Aug 2020, 8:11 AM IST
بیان میں کہا گیا ہے کہ 44سیمی ہائی اسپیڈ ٹرینوں (وندے بھارت) کی تیاری کے ٹنڈر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ پبلک پروکیورمنٹ میں(میک ان انڈیا کو ترجیح) آرڈر کے مطابق نئے ٹنڈر ایک ہفتہ کے اندر جاری کئے جائیں گے۔
Published: 22 Aug 2020, 8:11 AM IST
ریلوے نے گزشتہ دس جولائی کو ٹرین 18 یعنی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کی تیاری کے لئے ٹنڈر جاری کیا تھا۔ یہ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرینیں ہیں۔ کل ملاکر ٹرینوں کے لئے ٹنڈر جاری کئے گئے تھے۔ اس پروجیکٹ کی لاگت تقریباً 1500کروڑ روپے ہے۔
Published: 22 Aug 2020, 8:11 AM IST
وزارت ریلو ے کے ذرائع نے بتایا کہ ٹنڈر جاری ہونے کے بعدپبلک پروکیورمنٹ میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے سرے سے ٹنڈر جاری کرنے کا مقصد انہیں اس میں شامل کرنا ہے۔ شائع خبروں کے مطابق اس کے لئے جس کمپنی نے ٹندر کیا تھا وہ چینی کمپنی تھی اور موجودہ ماحول میں چین اور ہندوستان کے تعلقات خراب ہیں ۔ ہندوستان پہلے ہی چین کے کئی ایپس پر پابندی لگا چکا ہے۔
Published: 22 Aug 2020, 8:11 AM IST
حقیقی لائن آف کنٹرول (ایل اے سی) پر چینی دراندازی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہیں جبکہ اس تعلق سے دونوں ممالک میں کئی دور کی بات چیت بھی ہو چکی ہے لیکن ابھی چین نے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا ہے اسی لئے حکومت کسی بھی چینی کمپنی کو کوئی ٹنڈر جاری کرنے کےحق میں نہیں ہے۔
Published: 22 Aug 2020, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Aug 2020, 8:11 AM IST