پی ایم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک توسیع کرنے کا اعلان منگل کی صبح 10 بجے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کر دیا۔ اس اعلان کے بعد ریلوے نے اپنی خدمات 3 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ سنایا اور سبھی مسافر ٹرینیں رد کر دی گئیں۔ ریلوے کے افسران نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے نے 3 مئی تک اپنی خدمات بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سبھی گھریلو اور بین الاقوامی ائیرلائنس نے بھی 3 مئی کو 11.59 بجے تک پروازوں کو رد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
ریلوے کے ایک سینئر افسر کے مطابق اب انڈین ریلویز نے اپنی سبھی مسافر خدمات کو فی الحال حکومت کے ذریعہ دی گئی ہدایات کے تحت آئندہ 3 مئی تک کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت ریل نے بتایا کہ پریمیم ٹرینوں، میل/ایکسپریس ٹرینوں، پیسنجر ٹرینوں، علاقائی ٹرینوں، کولکاتا میٹرو ریل، کونکن ریلوے وغیرہ سمیت انڈین ریل کی سبھی مسافر ٹرین خدمات 3 مئی تک ملتوی رہیں گی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے لاک ڈاؤن کی مدت 3 مئی تک بڑھاتے وقت کہا کہ سبھی ریاستوں سے مشورہ لیا گیا اور ذمہ دار لوگوں نے بھی یہ صلاح دی کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ ہونا چاہیے۔ کئی ریاست تو پہلے سے ہی لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ سبھی کے مشوروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ طے کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کو اب 3 مئی تک مزید بڑھانا پڑے گا۔ یعنی 3 مئی تک ہم سبھی کو، ملک کے ہر باشندہ کو لاک ڈاؤن میں ہی رہنا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز