قومی خبریں

عوامی کرفیو: ریلوے نے 4000 سے زیادہ ٹرینیں اور کیٹرنگ بند کرنے کا لیا فیصلہ

22 مارچ کو عوامی کرفیو کے پیش نظر ریلوے بورڈ نے 4 ہزار سے زیادہ ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ 21 مارچ کو رات 12 بجے سے 22 مارچ کی رات 10 بجے تک کوئی بھی ٹرین ابتدائی اسٹیشن سے روانہ نہیں ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی:کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بچنے کے لئے ریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اتوار 22 مارچ کو چار ہزار سے زیادہ ٹرینیں نہیں چلانے کا اعلان کیا ہے جن میں میل ایکسپریس، سپرفاسٹ، پسنجر گاڑیوں کے علاوہ لوکل ٹرینیں بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

ریلوے بورڈ کے ذریعہ جاری ایک ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ یہ قدم وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ عوامی کرفیو کی اپیل کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ ریلوے بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دہلی، ممبئی، چنئی، کچھ بڑے شہروں میں لوکل ٹرینیں کم تعداد میں چلائی جائیں گی، پوری طرح بند نہیں کی جائیں گی۔ لیکن کون کون سی ٹرینیں رد ہوں گی یہ زونل ریلوے مقامی صورت حال اور ضرورت کی بنیاد پر طے کرے گی۔

Published: undefined

ریلوے بورڈ کے ریلیز میں بتایا ہے کہ 21 مارچ کو رات بارہ بجے سے 22 مارچ کی رات 10 بجے تک یعنی 22 گھنٹے تک کوئی بھی ٹرین اس کی ابتدائی اسٹیشن سے روانہ نہیں کی جائے گی۔ حالانکہ جو ٹرینیں شام 7 بجے تک سفر کے لئے روانہ ہوچکی ہوں گی انہیں نہیں روکا جائے گا۔ ریلوے کے اس فیصلے سے 2400 پسنجر، 1300 میل/ایکسپریس ٹرینیں متاثر ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined