قومی خبریں

ہند نژاد خاتون خلاباز سنیتا ولیمس نے رقم کی تاریخ، تیسری بار خلا کے لیے بھری پرواز

ناسا کے خلائی مسافروں کو لے جا رہا یہ اسپیس کیپسول جمعرات کی شب 9.45 بجے تک آربٹنگ اسپیس لیباریٹریز پر پہنچ جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ہند نژاد خلاباز سنیتا ولیمس، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/Astro_Suni">@Astro_Suni</a></p></div>

ہند نژاد خلاباز سنیتا ولیمس، تصویر @Astro_Suni

 

بوئنگ اسٹارلائنر کا پہلا ’کرو مشن‘ کامیابی کے ساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس میں ہند نژاد کی امریکی خلائی مسافر سنیتا ولیمس اور بوچ ولمور سوار ہیں۔ ناسا کی طرف سے جمعرات کو یہ جانکاری دی گئی۔ ناسا کے خلائی مسافروں کو لے جا رہے اس اسپیس کیپسول کے جمعرات کی شب 9.45 تک آربٹنگ اسپیس لیباریٹریز پر پہنچنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

امریکی اسپیس ایجنسی کی طرف سے یہ جانکاری بھی دی گئی ہے کہ اسٹارلائنر اسپیس اسٹیشن ہارمونی ماڈیول پر ڈاک کرے گا۔ ناسا کی طرف سے سنیتا کا انتخاب 1998 میں خلائی مسافر کی شکل میں کیا گیا تھا۔ اب تک وہ دو مرتبہ خلا میں جا چکی ہیں۔ یہ تیسری بار ہے جب سنیتا خلائی سفر پر گئی ہیں۔

Published: undefined

ناسا کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 50 گھنٹے اور 40 منٹ کے ریکارڈ کے ساتھ سنیتا ولیمس نے سب سے زیادہ اسپیس واک (خلاء میں سفر) کرنے کے ریکارڈ کو قائم رکھا ہے۔  سنیتا امریکہ کی نیوی کیپٹن کا بھی عہدہ سنبھال چکی ہیں اور انھوں نے اب تک مجموعی طور پر 322 دن خلاء میں گزارے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اسٹارلائنر مشن کا مقصد ناسا کے مستقبل کے مشن کے لیے خلائی مسافروں اور کارگو کو زمین کے ذیلی مدار میں لے جانا ہے۔ اس اسپیس فلائٹ کا مقصد یہ ثابت بھی کرنا ہے کہ خلائی طیارہ آسانی سے منصوبہ بند طریقے کے ساتھ اسپیس اسٹیشن تک جا سکتے ہیں اور آ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined