نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے بدھ کے روز ممبئی کے ساحل پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، تاہم اس میں سوار عملے کے تین ارکان کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ بحریہ کے مطابق، یہ جدید ہلکا ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) صبح کے وقت معمول کی پرواز پر تھا اور ممبئی کے ساحل کے قریب اتر گیا۔
Published: undefined
عملے کے ارکان کو بچانے کے لیے فوری ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں عملے کے تینوں ارکان کو بحری گشتی کشتیوں کے ذریعے بحفاظت بچا لیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق فوری تلاش اور بچاؤ مہم کے بعد ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے تمام تین ارکان کو بحرایہ کی گشتی کشتی شیلپ کے ذریعے بچایا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز