نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ نے بحیرہ عرب میں 15 ہندوستانیوں کے ساتھ کارگو جہاز 'ایم وی لیلا نورفوک' کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ لائبیریا کے جھنڈے والے جہاز کو جمعرات کی شام صومالیہ کے ساحل سے ہائی جیک کر لیا گیا تھا۔
Published: undefined
ایک سرکاری بیان کے مطابق ہائی جیک کیے گئے جہاز نے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے پورٹل کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں 4 جنوری کی شام تقریباً پانچ سے چھ نامعلوم مسلح افراد کے سوار ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔
ہندوستانی بحریہ نے یہ پیغام موصول ہونے کے بعد میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ (ایم پی اے) لانچ کیا اور بحری حفاظتی کارروائیوں کے لیے تعینات آئی این ایس چنئی کو جہاز کی مدد کے لیے موڑ دیا۔ طیارے نے جمعہ کی صبح جہاز کے اوپر سے پرواز کی اور عملے کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اس سے رابطہ قائم کیا۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کے طیارے مسلسل سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے تھے اور آئی این ایس چنئی مدد فراہم کرنے کے لیے جہاز کے قریب آ رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی بحریہ بین الاقوامی شراکت داری اور دوست ممالک کے ساتھ خطے میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز