قومی خبریں

کانگریس نے مشورہ ماننے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا

حکومت نےای کامرس کمپنیوں کو غیرضروری سامان کی آن لائن فروخت کی چھوٹ واپس لیکر اس سلسلہ میں کانگریس کے دیئے گئے مشورہ پر مثبت فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کانگریس نے ای کامرس کمپنیوں کے لئے غیرضروری اشیا کی فروخت سے متعلق ہدایات بدلنے کے اس کے مشورہ پر توجہ دینے کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Published: undefined

ایک دن پہلے ہی پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاون کی وجہ سے اقتصادی بحران سے دوچار کسی بھی ہندستانی کمپنی کو غیرملکی کمپنیوں کے ذریعہ حصول نہیں کرنے دینے کے ان کے انتباہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے پالیسی ساز فیصلہ کرنے کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Published: undefined

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی حکومت آج شکریہ ادا کیا کہ اس نے ای کامرس کمپنیوں کو غیرضروری سامان کی آن لائن فروخت کی چھوٹ واپس لیکر اس سلسلہ میں کانگریس کے دیئے گئے مشورہ پر مثبت فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ای کامرس کمپنیوں کو غیر ضروری سامان فروخت کی اجازت دینے کے حکومت کے فیصلے پر کانگریس پارٹی نے کل اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے ایسٹیبلشمنٹ بند کرچکے ملک کے سات کروڑ سے زیادہ چھوٹے کاروباریوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا تھا۔ اس فیصلہ کو ہماری مانگ کے مطابق واپس لینے کے لئے شکریہ۔ دیر سے ہی صحیح درست آئے۔ حکومت کے اس فیصلے پر ملک کے خوردہ کاروباریوں نے خوشی ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined