بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع کے بوردالی گاؤں میں داخل ہونا تھا۔ پورا راستہ بھارت جوڑو یاترا کے پوسٹر بینروں سے ڈھکا ہوا تھا۔ ان کے استقبال کے لیے سڑک کے دونوں طرف کچھ فاصلے پر اسٹیج تیار کئے گئے تھے۔ لوگوں کے ذہن میں ایک سوال تھا کہ کانگریس نے یہ سب تو کر دیا لیکن راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ان کی یاترا سیاسی نہیں ہے، کانگریس پارٹی کی نہیں ہے، بلکہ ملک کی یاترا ہے۔ اگر راہل گاندھی کے ساتھ عام لوگ آئیں گے تو اس کا ردعمل کس طرح کا ہوگا؟
یاترا سے پہلے بوردالی گاؤں میں ہی اس بات کا امتحان ہونا تھا۔ گاؤں کے لوگ سڑکوں پر کھڑے تھے۔ بچوں نے جھنڈے اٹھائے اور ہوئے تھے اور خواتین گھونگھٹ کے اندر سے ہی راہل کی جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھیں۔ آر ایس ایس سے منسلک ایک اسکول ہے - سرسوتی شیشو مندر۔ وہاں کی انتظامیہ نے آگے بڑھ کر یاترا سے جڑے لوگوں پر زور دیا کہ اگر ضرورت ہو تو کچھ لوگ ان کے اسکول میں ٹھہر سکتے ہیں۔ راستے میں گایتری مندر سے منسلک ایک گوشالا تھی اور ایک گروکل بھی تھا۔ وہاں کے زرد رنگ کے کپڑے زیر تن کئے ہوئے بچے راہل گاندھی سے ملاقات کے لیے مزید وقت چاہتے تھے لیکن وقت کے پابند راہل گاندھی نے ہاتھ جوڑ کر سلام کیا۔ برہان پور شہر میں داخل ہونے سے پہلے تاپتی ندی کے پل پر ترنگا اور یوتھ کانگریس کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔
Published: undefined
شہر کے شنوارہ چوراہے پر صورتحال ایسی تھی کہ لوگوں کے ہجوم میں یاترا کے ساتھ آنے والی سیکورٹی گاڑیوں کو پہچاننا مشکل ہو گیا اور راہل لاکھوں کے ہجوم سے گھرے ہوئے تھے۔ سڑکیں، چبوترے، گھروں کی بالکونیاں، اوپر کی تین منزلوں تک کی چھتیں لوگوں سے بھری ہوئی تھیں۔ خواتین کی بڑی تعداد ایسی تھی جو ایک ہاتھ سے گھنونگھٹ اور دوسرے ہاتھ سے موبائل فون سنبھال رہی تھیں۔ راہل گاندھی کی یاترا عوامی یاترا بن گئی۔
راہل گاندھی کے دوپہر کے وقفے کے دوران 1:30 اور 2:30 کے درمیان، مہیشور کے بنکروں اور اندور کے ایم ایس ایم ای سیکٹر کے چھوٹے کاروباریوں نے بہت سی چیزیں بتائیں - جی ایس ٹی، نوٹ بندی، سرخ فیتہ شاہی، بینکوں سے قرض کی عدم دستیابی، بازار میں طلب میں کمی وغیرہ۔ راہل نے پوچھا کہ جی ایس ٹی میں پانچ شرحیں کیوں ہیں۔ لوگوں نے بہت سے جوابات دیئے۔ تب راہل نے کہا کہ ایک چھوٹے کاروباری کے لیے عدم استحکام سب سے خطرناک چیز ہے۔ اس کے لیے پیسے کی گردش بہت ضروری ہے۔ جی ایس ٹی کے 5 سلیب استحکام کو تباہ کر دیتے ہیں اور نوٹ بندی پیسے کی گردش کو تباہ کر دیتی ہے۔ اس کا مقصد صرف یہ تھا کہ چھوٹے تاجر مکمل طور پر تباہ ہو جائیں اور سارا پیسہ مودی کے پسندیدہ 4-5 صنعت کاروں تک پہنچ جائے۔ وہ ملک کو معاشی غلامی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد وہاں بیٹھے لوگوں میں راہل گاندھی کے ساتھ ان کی تصویر لینے کی ہوڑ لگ گئی لیکن راہل نے انہیں روکا اور کہا کہ آپ بیٹھے رہیئے، میں آپ کے درمیان آکر تصویر کھچواؤں گا۔
Published: undefined
برہان پور کے ٹرانسپورٹ نگر میں کارنر میٹنگ کے لیے ایک چھوٹا سا اسٹیج بنایا گیا تھا۔ پارٹی نے وہاں 2000 لوگوں کے آنے کی توقع کی تھی لیکن گویا پورا شہر جلسے کے لیے امنڈ پڑا۔
چھبیس نومبر کو یوم دستور تھا اور یاترا کو مہو سے گزرنا تھا۔ مہو بابا صاحب امبیڈکر کی جائے پیدائش ہے۔ یہاں کسی نوجوان لیڈر کی تقریر نہیں بلکہ راک اسٹار شو تھا۔ جب راہل گاندھی مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور آئین پر حملوں کے بارے میں بات کر رہے تھے تو خواتین اور نوجوان ’آئی لو یو راہل‘ کہہ کر فلائنگ کسس اچھال رہے تھے۔ راقم الحروف 2007 کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں اس تقریر کے دوران بھی موجود تھا، جو راہل گاندھی نے جنرل سکریٹری بننے کے بعد پہلی بار دہلی میں دی تھی۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کو بھٹہ پارسول اور بندیل کھنڈ، یہاں تک کہ کیدارناتھ میں چلتے ہوئے دیکھا ہے لیکن مہو کے اجلاس میں راہل اور عوام کے درمیان جس طرح کا تال میل نظر آیا، اس کا پرانے واقعات سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔
Published: undefined
ہر روز 25 کلو میٹر کی پیدل یاترا کے دوران، شاید ہی ایک منٹ کا وقفہ ہو جب راہل چلتے ہوئے کسی نہ کسی کے ساتھ فوٹو نہ کھینچوا رہے ہوں۔ آگر مالوا میں ایک بچہ ہاتھ میں دو چاکلیٹ لیے گاڑی کی چھت پر کھڑا تھا۔ راہل نے یاترا روکی، اس کی چاکلیٹ خود کھائی اور اسے کھلائی۔
شام کو آگر سے واپس آتے ہوئے میری ملاقات ایک عورت اور اس کے شوہر سے ہوئی۔ اس نے ہاتھ دے کر میری تیز رفتار گاڑی روکی اور لفٹ مانگی۔ وہ یاترا میں شامل ہونے کے لیے 600 کلومیٹر دور ریوا ضلع سے آگر مالوا پہنچے تھے اور ان کے پاس نہ تو کوئی گاڑی تھی اور نہ ہی رہائش۔ انہوں نے کہا کہ انہیں راہل گاندھی سے ملنا ہے، کچھ مشکلات برداشت کر لیں گے۔
سیدھی ضلع کے چرہٹ کا ایک 88 سالہ شخص ہاتھ میں جھنڈا لیے جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔ انہوں نے بغیر دانت والے منہ سے کہا، میں نے نہرو جی، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو بھی دیکھا ہے، اب سوچا کہ مرنے سے پہلے راہل گاندھی کو بھی دیکھ لوں۔
Published: undefined
مدھیہ پردیش پولیس کے مرد اور خواتون اہلکار جو یاترا کے ساتھ چل رہے تھے، راہل کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے۔ ایک قبائلی استاد نے راہل کو پھولوں سے مزین کمان اور تیر پیش کیا۔ اس سے حکومت کو اتنا غصہ آیا کہ اگلے ہی دن اسے ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔
راہل گاندھی نے عوام سے اتنا دل کا رشتہ کیسے بنا لیا ہے؟ نیوز چینل ان کو نہیں دکھا رہے ہیں، دراصل جب یہ بات لوگوں تک پہنچتی ہے کہ راہل پیدل چل رہے ہیں، کسی سے ووٹ نہیں مانگ رہے، کوئی الیکشن نہیں لڑ رہے، وہ تو بس کھلے دل سے لوگوں سے مل رہے ہیں، تو ہمارے اندر کی پرانی تہذیب بیدار ہو جاتی ہے، جو قربانی کا احترام کرنا جانتی ہے۔ راہل نے تمام برے پروپیگنڈے کو تہس نہس کر کے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی ہندوستان کی سڑکوں پر وہی کرشمہ دہرا رہے ہیں جو ان سے پہلے مہاتما گاندھی نے کیا تھا۔ ان کے پاس مہاتما گاندھی کا 'دڑو مات' کا نعرہ اور پنڈت نہرو کی جمہوریت کی عام فہم تعریف ہے۔ وہ ’جے شری رام‘ کے نعرے کا جواب ’جے سیا رام‘ سے دیتے ہیں۔ ’مودی مودی‘ کے نعرے لگانے والوں کو وہ فلائنگ کس دیتے ہیں۔ وہ انتخابی سیاست پر سوال پوچھنے والے صحافیوں سے براہ راست کہتے ہیں کہ میں آپ کو سرخی نہیں دوں گا۔ ان کے انداز کا اثر یہ دیکھنے کو مل رہا ہے کہ یاترا کے دوران مختلف مقامات پر چھوٹے بچے ’نفرت چھوڑو، بھارت جوڑو‘ کے نعرے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔
(پیوش بابلے ایک سینئر صحافی اور مصنف ہیں)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز