نئی دہلی: ہندوستان میں ذی الحجہ کا چاند جمعہ کی شام کو نظر آ گیا ہے۔ 3 اگست بروز ہفتہ سے ذی الحجہ 1440 کا آغاز ہوگا اور عید الاضحیٰ 12 اگست 2019 بروز پیر منائی جائے گی۔ اس حوالہ سے متعدد مصدقہ خبریں موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز چاند نظر آ گیا تھا اور اور وہاں 2 اگست بروز جمعہ کو یکم ذی الحجہ سن 1440 ہجری ہوگا۔
Published: 02 Aug 2019, 8:10 PM IST
مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی۔ پریز ریلیز میں لکھا ہے، ’’آج 2 اگست 2019 جمعہ کے روز ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ یکم ذی الحجہ 3 اگست 2019 ہفتہ کے روز ہے اور عید الاضحیٰ 12 اگست 2019 پیر کے روز ہے۔‘‘
Published: 02 Aug 2019, 8:10 PM IST
قبل ازیں، لکھنؤ سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق نماز جمعہ کے بعد مسجدوں سے عید الاضحیٰ پر ہونے والی قربانی کے حوالہ سے مسلمانوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اس حوالہ سے میڈیا سے بتایا کہ علما سے کہا گیا تھا کہ وہ نماز کے بعد لوگوں سے اپیل کریں کہ وہ کھلے مقامات پر جانوروں کو ذبح نہ کریں۔ علاوہ ازیں جانوروں کے گوشت اور باقیات کو کھلے مقامات پر نہ پھینکے بلکہ انہیں دفن کر دیں۔ اس کے علاوہ قربانی کی تصاویر نہ کھینچے اور انہیں سوشل میڈیا پر قطعی نہ ڈالیں۔
Published: 02 Aug 2019, 8:10 PM IST
قبل ازیں، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے کاتمیرر صدگاہ سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی، سعودی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں سے حکومت کو آگاہ کریں۔
Published: 02 Aug 2019, 8:10 PM IST
عرب میڈیا کے مطابق جمعہ 2 اگست یکم ذی الحجہ ہوگا، حج کا رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفہ ہفتہ 10 اگست (9 ذی الحجہ) کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں اتوار 11 اگست کو عید الاضحیٰ کا پہلا روز ہوگا۔ سعودی عرب کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ اتوار 11 اگست کو ہوگی۔
Published: 02 Aug 2019, 8:10 PM IST
پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ی والحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں نوابشاہ، جھنگ، ٹنڈوالہٰیار، ژوب، ودیگر شہروں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔
ادھر بنگلہ دیش میں بھی آج ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا اور وہاں بھی عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہی منائی جائے گی۔
Published: 02 Aug 2019, 8:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Aug 2019, 8:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز