بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی اور پورے جو ش و خروش کے ساتھ ہندوستان میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ نماز عید کے لیے دہلی کے مسلمان صبح سے ہی مساجد میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور انہوں نے نماز اداکی۔ بچوں نے رنگ برنگے خوبصورت کپڑے زیب تن کئے تھے اور ان میں خوشی دیکھتے ہی بن رہی ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں دہلی کی جامع مسجد میں جمع ہوئے اور نماز عید ادا کی۔
Published: undefined
واضح رہے لوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ ہندوستان میں عید کا چاند 21 اپریل کی شام کو نظر آیا تھا جس کے بعد آج انہوں نے عید منائی ۔واضح رہے چاند نظر آنے کے بعد مسلمانو ں کے ایک ماہ سے چل رہے روزوں کا اس سال کے لئے اختتام ہو گیا ۔
Published: undefined
عید کا تہوار مسلم مذہب کا ایک خاص اور بڑا تہوار سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے قرآن مجید رمضان کے مہینے میں ہی نازل ہوا تھا۔ آج کے دن لوگ ایک دوسرے گھر جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے یہاں شیر وغیرہ کھاتے ہیں اور بچوں کو عیدی دیتے ہیں ۔
Published: undefined
عید کے دن لوگ نئے کپڑے پہن کر مسجد میں جاتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں اور اللہ سے سلامتی ا کی دعا کرتے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں واقع مساجد میں عید کی نماز ادا کی گئی۔واضح رہے عید کو خوشیاں بانٹنے کا تہوار کہا جاتا ہے۔
Published: undefined
یوپی میں عید کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ عید کے حوالے سے ریاست میں سخت سیکورٹی کے احکامات دیے گئے ہیں۔ پریاگ راج، لکھنؤ، کانپور، علی گڑھ، بریلی، وارانسی، ایودھیا اور متھرا سمیت تمام حساس اضلاع میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پریاگ راج میں پولیس فورس جمعہ کی صبح سے ہی فلیگ مارچ کرتی رہی۔ احتیاطی اقدام کے طور پر آر اے ایف، پی اے سی اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یوپی کے اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ جمعہ کو الوداع کی دعا اچھی طرح سے مکمل ہوئی۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined