پٹھان کوٹ میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں مشتبہ افراد کی گرفتاری پٹھان کوٹ کا ویڈیو بنا کر پاکستان بھیجنے کے الزام میں ہوئی ہے۔ دراصل دو دن پہلے ہی سیکورٹی ایجنسیوں نے خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر پٹھان کوٹ میں ہائی الرٹ جاری کیا تھا۔ بتایا جا رہا تھا کہ یہاں دہشت گرد کوئی بڑی سازش کو انجام دینے کی فراق میں لگے ہوئے ہیں۔
Published: 29 May 2019, 2:10 PM IST
خبروں کے مطابق دونوں مشتبہ افراد کو آج صبح ملٹری اسٹیشن کے پاس کچھ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ شبہ ہونے پر ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی جس کے بعد جوانوں نے انھیں اپنی حراست میں لے لیا۔ جانچ کے دوران ان مشتبہ افراد کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ فون کی جانچ کرنے پر اس میں ملٹری اسٹیشن کا ویڈیو پایا گیا جسے پاکستانی نمبروں پر بھیجا گیا تھا۔
Published: 29 May 2019, 2:10 PM IST
معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے سبھی فوجی ٹھکانوں پر 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دونوں نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد مقامی پولس اور خفیہ ایجنسیاں جانچ میں مصروف ہو گئی ہیں۔ حراست میں لیے گئے دونوں نوجوان سے لگاتار پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
Published: 29 May 2019, 2:10 PM IST
واضح رہے کہ اس سے قبل پٹھان کوٹ سٹی اور کینٹ ریلوے اسٹیشن کو 27 مئی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کے بعد انتظامیہ اور خفیہ ایجنسیاں حرکت میں آئیں اور پورے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔
Published: 29 May 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 May 2019, 2:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز