حصار: ایلوپیتھی طریقہ علاج اور ایلوپیتھی کے ڈاکٹروں کے بارے میں بابا رام دیو کے مبینہ توہین آمیز بیان سے ناراض انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آ ئی ایم اے) نے کہاکہ بابا رام دیو کو ایسا غیرذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہئے۔ ایک تقریب کے دوران انڈین میڈیکل ایسوسی ایسن کی طرف سے بولتے ہوئے ڈاکٹر سندیپ کالرا نے کہا کہ ایلوپیتھی، آیوروید، ہومیوپیتھی اور یونانی وغیرہ طبی نظام کی اپنی اپنی الگ اہمیت ہے۔ بابا جی کے بیانات سے عدم استحکام اور بدامن پیدا ہو رہی ہے اور بیرون ملک میں سائنسداں ان کے بیان کامذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غیرمناسب بیانات سے غلط فہمی پھیلتی ہے۔
Published: 03 Jun 2021, 10:48 PM IST
اس موقع پر ڈاکٹر اے پی سوتیا نے کہا کہ بابا رام دیو کو تعاون کرتے ہوئے ٹیکہ کاری کے حق میں تشہیر کرنی چاہئے کیونکہ عام لوگ ان کی باتوں کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم اے کی 1750شاخیں ہیں۔ وہ بابا جی پر ہتک عزت اور نقصان تلافی کے لئے مقدمہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بابا رام دیو کی غلط تشہیر سے کووڈ کے خلاف قومی ٹیکہ کاری مہم کو نقصان ہوا ہے۔ اس ٹیکہ کاری کی وجہ سے لوگ ٹھیک ہوکر واپس جارہے ہیں۔
Published: 03 Jun 2021, 10:48 PM IST
ڈاکٹر جے پی ایس نلوا نے بابا رام دیو کے متنازعہ بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بابا رام دیو پہلے یوگ گرو تھے، پھر بھوگ گرو بن گئے اور اب ادیوگ گرو بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو نے کووڈ کا کوئی اسپتال نہیں کھولا اور نہ ہی علاج کیا۔ علاج کی دوسرے نظام کو غلط کہنا نامناسب ہے۔ وہ مجرمانہ کام کررہے ہیں ان کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے۔
Published: 03 Jun 2021, 10:48 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Jun 2021, 10:48 PM IST
تصویر: پریس ریلیز