قومی خبریں

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن میں اُردو صحافت پی جی ڈپلوما کورس کیلئے داخلہ کا عمل شروع

درخواستیں دینے کا عمل 2 مئی 2023 سے آن لائن شروع ہو گیا ہے، اس کی آخری تاریخ 22 مئی 2023 ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی آئی ایم سی، جامعہ</p></div>

آئی آئی ایم سی، جامعہ

 

نئی دہلی: ہندوستان کا موقر صحافتی ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن (آئی آئی ایم سی) نے اُردو، مراٹھی، ملیالم اور اڑیہ صحافت میں پی جی ڈپلوما کورس تعلیمی سیشن 24-2023 کے لیے درخواستیں دینے کا عمل 2 مئی 2023 سے آن لائن شروع ہو گیا ہے، جس کی آخری تاریخ 22 مئی 2023 ہے۔ درخواست دہندہ آئی آئی ایم سی کی ویب سائٹ http://www.iimc.gov.in سے درخواست فارم حاصل کر سکتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آئی آئی ایم سی صحافت کی دنیا میں اپنا ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہاں سے کورس کرنے والے طلباء بڑے بڑے میڈیا ہاﺅسز میں کام کر رہے ہیں۔ اُردو کے نامور صحافیوں کی فرما ئش پر سال 2013 میں اُردو صحافت میں ڈپلومہ کورس اس لئے شروع کیا گیا تھا تاکہ اُردو صحافی تیار ہو سکیں۔ 6 ماہ کے اُردو ڈپلومہ کورس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سال 2017 میں اُردو ڈپلومہ کورس میں ترمیم کرتے ہوئے اسے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورس کر دیا گیا۔ اُردو صحافت میں دلچسپی اور میڈیا میں اپنا کیریئر بنانے والے خواہشمند طلباء کیلئے یہ کورس کافی فائدے مند ہے۔ صحافت کے رموز و نکات کو یہاں بڑی باریکی سے سکھایا جاتا ہے۔

Published: undefined

ایک بڑے ادارے میں اُردو صحافت کے کورس کو جگہ ملنا اپنے آپ میں بہت اہم ہے۔ لیکن ہر سال معلومات نہ ہونے پر سیٹیں پُر نہیں ہو پاتیں۔ تاہم ادارے کو داخلہ کی تاریخ آگے بڑھانا پڑتی ہے۔ بہر حال داخلہ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ داخلہ انچارج راکیش گوسوامی نے اس تعلق سے بتایا کہ آئی آئی ایم سی دہلی کیمپس میں اُردو صحافت پی جی ڈپلومہ کورس میں 17 سیٹیں، ملیالم صحافت میں 17 سیٹیں، مراٹھی صحافت میں 20 اور اڑیہ صحافت میں 25 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ تاہم ان پی جی ڈپلومہ میں داخلہ کے لیے امتحان 18 جون 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک لیا جائے گا۔ داخلہ جاتی امتحان میں جنرل نالج اور میڈیا سے متعلق سوال پوچھے جائیں گے۔

Published: undefined

کورسز میں داخلے کے لیے کون دے سکتا ہے درخواست اور کتنی عمر ہونی چاہئے؟

جن طلباء نے کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہو وہ پی جی کورسز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وہ طلبا جو اپنے بیچلر ڈگری کے آخری سال یا سمسٹر کے امتحان میں شریک ہوئے ہیں، داخلہ کے اہل ہیں۔ انتخاب ہونے پر ایسے طلبا کو اپنی عارضی مارک شیٹ یا سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی 30 ستمبر 2023 تک جمع کرانی ہوگی۔ ان طلبا کو کورس مکمل کرنے پر ڈپلومہ تبھی دیا جائے گا جب وہ آئی آئی ایم سی کے دفتر میں اصل ڈگری پیش کریں گے۔ عام زمرے کے درخواست دہندہ کی پیدائش یکم اگست 1998 یا اس کے بعد ہونی چاہئے۔ او بی سی زمرہ کے درخواست دہندہ کے لیے پیدائش یکم اگست 1995 یا اس کے بعد ہونی چاہئے۔ ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈبلو ڈی درخواست دہندہ کے لیے تاریخ پیدائش یکم اگست 1993 یا اس کے بعد ہونی لازمی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن میں اُردو صحافت کے کورس ڈائریکٹر پروفیسر پرمود کمار نے کہا کہ اُردو کے کورس کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں اور یہ کورس 2020 سے میری دیکھ ریکھ میں چل رہا ہے۔ پہلے اُردو کی کلاسز ہندی صحافت کے طلبا کے ساتھ ہوا کرتی تھیں۔ ہم نے اُردو کے طلبا کے لیے الگ سے کلاس کا نظم کیا جس کا بہترین ریزلٹ ہمیں مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2020 کے بیچ میں صرف 9 اسٹوڈنٹس تھے جس میں سے 6 اسٹوڈنٹس کا پلیس منٹ ہوا تھا۔ اس کے بعد سال 22-2021 بیچ میں 12 اسٹوڈنٹس نے داخلہ لیا تھا، اس بیچ میں ہم نے 90 فیصد اسٹوڈنٹس کا پلیس منٹ کروایا۔

Published: undefined

سال 23-2022 بیچ کی بات کریں تو اس بیچ میں 17 کی 17 سیٹیں پُر ہیں اور اس بیچ کے اسٹوڈنٹس اپنی ٹریننگ کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں۔ پرمود کمار نے کہا کہ مجھے امید ہے اس مرتبہ اُردو صحافت کے سبھی اسٹوڈنٹس پلیس منٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ پرمود کمار کا مزید کہنا ہے کہ وہ اُردو صحافت کو فروغ دینے میں مسلسل کوشاں ہیں اور اپنے ادارے سے ہر سال تربیت یافتہ اُردو صحافی تیار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined