ایک ہفتے کی راحت کے بعد ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔ جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اب کم ہو کر 616.14 بلین ڈالر پر آ گئے ہیں۔
Published: undefined
ریزرو بینک ہر ہفتے کے آخر میں زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔ یہ اعداد و شمار 19 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ذخائر میں 2.79 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، اس سے قبل 12 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 1.6 ارب ڈالر اضافے سے 618.94 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔
Published: undefined
ریزرو بینک کے ہفتہ وار شماریاتی ضمیمہ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں سب سے بڑی کمی آئی ہے۔ غیر ملکی کرنسی کے اثاثے اب 2.6 بلین ڈالر کم ہو کر 545.8 بلین ڈالر ہو گئے ہیں۔ ڈالر کے مقابلے میں مختلف بڑی غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے غیر ملکی کرنسی کے اثاثے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ریزرو بینک یورو، پاؤنڈ، ین اور دیگر بڑی کرنسیوں کے ذخائر کو ڈالر کے حساب سے شمار کرتا ہے، جس کی وجہ سے شرح تبادلہ کا اس پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔
Published: undefined
زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر ملکی کرنسی اثاثوں کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ اگر ہم زرمبادلہ کے ذخائر کے دیگر اجزاء پر نظر ڈالیں تو سونے کے ذخائر میں 34 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ ذخائر 47.2 بلین ڈالر پر آ گئے۔ اسی طرح خصوصی ڈرائنگ رائٹس بھی گزشتہ ہفتے کے دوران 476 ملین ڈالر کم ہو کر 18.2 بلین ڈالر رہ گئے۔ اس عرصے کے دوران انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پاس رکھے گئے ذخائر میں 18 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 4.85 بلین ڈالر رہ گئی۔
Published: undefined
ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک وقت میں 650 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح کے بہت قریب پہنچ چکے تھے۔ اکتوبر 2021 میں ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 645 بلین ڈالر تھے جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ غیر ملکی کرنسیوں کی شرح تبادلہ کے علاوہ دیگر عوامل بھی زرمبادلہ کے ذخائر کو متاثر کرتے ہیں۔ کئی بار روپے کو برقرار رکھنے کے لیے ریزرو بینک اپنے ذخائر سے ڈالر نکال کر مارکیٹ میں ڈال دیتا ہے۔ ماضی میں روپے کی گرتی ہوئی قیمت کوروکنے کے لیے ریزرو بینک کو کئی مواقع پر مداخلت کرنے کی ضرورت پڑی۔ (نیو ز پورٹل’اے بی پی‘ کے انپٹ کےساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined