وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو لندن میں برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔ ڈیوڈ کیمرون 2010-16 تک برطانوی وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام چکے ہیں اور بریگزٹ ریفرنڈم میں شکست کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
Published: undefined
مسٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس میٹنگ کی تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھاکہ "آج سہ پہر برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ان کے دفتر میں پہلے دن مل کر خوشی ہوئی۔ ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو اس کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال، یوکرین کے تنازعہ اور انڈو پیسیفک پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں"۔
Published: undefined
مسٹر کیمرون کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری کے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ جیمز کلیورلی کو تعینات کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined