کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کو غیر سرحدی جنگ کے لیے ضرور تیار رہنا چاہیے۔ چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی سے نمٹنے کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستانی فورسز کو 2.5 محاذ کی لڑائی کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اب رواج میں نہیں ہے۔ ہمیں ایک غیر سرحدی جنگ کی ضرور تیاری کرنی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ یہ گزشتہ تجربات اور وراثت سسٹم کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ہمارے سوچنے کے طریقے کو بدلنے اور ایک ملک کی شکل میں کام کرنے کے بارے میں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس لیڈر نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹوئٹ میں چین سے متعلق کہا تھا کہ اس نے ہندوستان کو دھمکانے کے لیے اپنی روایتی اور سائبر فوج کو جمع کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’میرے الفاظ کو یاد رکھنا، ڈیپسانگ میں ہماری زمین چلی گئی اور ڈی بی او غیر محفوظ ہے۔ حکومت ہند کی بزدلی مستقبل میں افسوسناک نتائج دے گی۔‘‘ اس ٹوئٹ میں راہل گاندھی شمالی لداخ میں ہندوستان کی سب سے اونچی ہوائی پٹی دولت بیگ اولڈی کا ذکر کر رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined