قومی خبریں

روس کی کورونا ویکسین کی دس کروڑ خوراک ہندوستان میں تیار ہوں گی

ویکسین کے ہندوستان میں جاری کلینیکل ٹسٹ کے نتائج کا انتظارہے ہیں اور کمپنی کا ماننا ہےکہ مقامی سطح پر ویکسین کو تیار کرنے سے مریضوں تک اس کی پہنچ آسان ہوگی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کورونا وبا کےاس دور میں ہندوستان کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ روس میں تیار کورونا وائرس کووڈ19 کی ویکسین ’اسپوتنک وی‘ کی دس کروڑ سے زیادہ خوراک ہندوستان میں تیار کی جائے گی اور اگلے سال جنوری سے اسے تیار کرنا شروع کئے جانے کے امکانات ہیں۔ رشیا ڈائرکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) اور حیدرآباد میں واقع دوا کمپنی ہیراتو بایو فارما کے درمیان اس معاملے میں معاہدہ طے پایا ہے۔

Published: undefined

ہیروتو کے ڈائرکٹر بی مرلی کرشن ریڈی نے جمعہ کو بتایا کہ ’’ہمیں کووڈ۔19 کے علاج کے لئے کافی عرصے سے منتظر اسپوتنک وی ویکسین تیار کرنے کے لئےآر ڈی ایف آئی کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوشی ہے۔ ہم ویکسین کے ہندوستان میں جاری کلینیکل ٹسٹ کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ مقامی سطح پر ویکسین کو تیار کرنے سے مریضوں تک اس کی پہنچ آسان ہوگی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ آر ڈی آئی ایف نے روس میں اسپوتنک وی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے انسانی ٹسٹ کے نتائج 24 نومبر کو اعلان کئے گئے تھے۔ یہ ٹسسٹ 40,000 رضاکاروں پر کیا گیا اور ویکسین کے نتائج مثبت رہے۔ ہندوستان میں اسپوتنک وی کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا انسانی ٹسٹ کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ وینزوئیلا، بیلاروس اور متحدہ عرب امارات میں اس ویکسین کے لئے تیسرے مرحلے کا انسانی ٹسٹ ہورہاہے۔تیسرے مرحلہ کے ٹیسٹ کے مثبت نتائج برامد ہونے کے بعد ہی اس کی تیاری کا عمل شروع ہوگا۔ ویکسین کے تعلق سے روس کی اس کمپنی سے بہت امیدیں وابسطہ ہیں ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined