حکومت نے ہندوستان اور پرتگال کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی منظوری دی ہے جس کے تحت ہندوستان کے شہریوں کو جمہوریہ پرتگال میں کام کرنے کے لیے رکھا جاسکتا ہے۔
Published: undefined
بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس حوالے سے ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ یہ معاہدہ ہندوستان اور پرتگال کے مابین شراکت داری اور تعاون کا ایک ادارہ جاتی نظام بنائے گا جس کے تحت ہندوستانی کارکنوں کو پرتگال بھیجا جائے گا اور انہیں وہاں رکھا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔
Published: undefined
پرتگال کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے سے یورپی یونین کے رکن ملک میں ہندوستانی تارکین وطن مزدوروں کے لیے ایک نئی منزل بن جائے گی، خاص طور پر وہ ہندوستانی مزدور جنہیں کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے ہندوستان واپس آنا پڑا ہے۔ یہ معاہدہ ہنر مند ہندوستانی کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے لیے نئے مواقع کھولے گا۔ معاہدے کی تکمیل کے ساتھ پرتگال اور ہندوستان کے درمیان ہندوستانی کارکنوں کی بھرتی کا باقاعدہ نظام تیار ہو جائے گا۔
Published: undefined
اس معاہدے میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان ایک نظام قائم کرنے کی تجویز شامل ہے جس کے تحت کارکنوں کی آسان نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور دونوں ممالک اس سرگرمی کی مکمل حمایت کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز