قومی خبریں

ہندوستانی مال بردار جہاز کیرالہ کے ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرایا، 2 لوگوں کی موت

یہ حادثہ کیرالہ کے چاواکاڈو سے 32 سمندری میل کی دوری پر پیش آیا، اس وقت کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے، وہ جمعہ کو پونّانی سے روانہ ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>غرقاب، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

غرقاب، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

کیرالہ میں دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ معاملہ 13 مئی کا ہے جب کیرالہ کے ماہی گیروں کی ایک کشتی کو سمندر میں ایک ہندوستانی مال بردار جہاز نے ٹکر مار دی۔ علی الصبح پیش آئے اس حادثہ میں دو ماہی گیروں کی موت واقع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق مال بردار جہاز اور ماہی گیروں کی کشتی کے درمیان ٹکر کا یہ واقعہ کیرالہ کے چاواکاڈو سے 32 سمندری میل کی دوری پر پیش آیا ہے۔ اس وقت ماہی گیروں والی کشتی میں چھ ماہی گیر سوار تھے۔ یہ سبھی جمعہ کے روز پونّانی سے روانہ ہوئے تھے، اور آج صبح حادثے کا شکار ہو گئے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ مال بردار جہاز سے ٹکرانے کے بعد ماہی گیروں کی کشتی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ جہاز پر سوار لوگوں نے چھ ماہی گیروں میں سے چار کو کسی طرح بچا لیا، لیکن عبدالسلام اور عبدالغفور کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ بعد میں انڈین کوسٹ گارڈ اور بحریہ کی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر دونوں کی لاشیں سمندر سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined